05:16 pm
مسیحا معصوم جانوں کیساتھ کھیلنے لگے، پمز ہسپتال میںحاملہ خواتین کیساتھ کیا کیا جارہا ہے؟لرزہ خیز انکشاف

مسیحا معصوم جانوں کیساتھ کھیلنے لگے، پمز ہسپتال میںحاملہ خواتین کیساتھ کیا کیا جارہا ہے؟لرزہ خیز انکشاف

05:16 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پمزاسپتال میں حاملہ خواتین کو مبینہ طور پر زائد المعیاد انیستھیزیا دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر صحت نے پمز میں 9 حاملہ خواتین کو مبینہ طورپرزائد المعیاد  انیستھیزیا دینے کا نوٹس لے لیا ہے۔ہم نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پمز اسپتال میں 9 حاملہ خواتین کو مبینہ 
طور پر دوران زچگی زائدلمعیاد انیستھیزیا دیا گیا،مبینہ طور پرزائدلمعیاد انیستھیزیا دینے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔جبکہ مبینہ طور پرزائدلمعیاد انیستھیزیا دینے سے 6 خواتین وینٹی لیٹر پرہیں۔ بتایا گیا کہ متاثرہ خاندانوں نے واقعے کی درخواست بھی دے رکھی تھی۔وزیر صحت قادر پٹیل کا کہناہے کہ معاملے کی انکوائری کی جاری ہے،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ کچھ روز پہلے پمز ہسپتال میں ڈاکٹر کی لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں درج کر کیاگیا،مقدمہ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ،ایف آئی آر کے مطابق ملزم ڈاکٹر نے شادی کا لالچ دے کر متعدد بار زیادتی کی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ادھر گزشتہ دنوں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پمز سرکاری ہسپتال تھا اور رہے گا، سر کاری ادارے کو پرائیویٹ کر نا غلط ہے ،ملازمین کو سرکاری حیثیت دلوائیں گے،یونیورسٹی اپنا کام کریگی اور ہسپتال اپنا کام کریگا،ہم عوام کی مرضی اور مفاد کے خلاف نہیں جائیں گے،پی ایم سی اور ایم ٹی آئی بل جلد سینیٹ میں پیش ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئینی طریقے سے ایک ایسی حکومت کو ختم کیا جس نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکلات میں ڈالا ہوا تھا۔ پمز سرکاری ہسپتال تھا اور سرکاری ہسپتال ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوامی حکومت ہے،ایک سرکاری ادارے کو پرائیویٹ کرنا غلط ہے انہوں نے کہا کہ وزارت صحت موجود ہے ،اس کے اپنے قوانین ہیں۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر