07:15 pm
عوام کے لیے ایک اوربری خبر۔۔۔وزیر اعظم نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے بجلی کے نرخ ساڑھے تین روپے فی یونٹ بڑھ جائیں گے، یکم اگست سے بجلی کے نرخ 
مزید ساڑھے تین روپے فی یونٹ بڑھ جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے بجلی مزید 91 پیسے فی یونٹ بڑھ جائے گی، بجلی کی قیمت بیک وقت 8 روپے فی یونٹ بڑھانے کے بجائے مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔اس سے قبل نیپرا نے کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 42 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی تھی۔نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرادیا تھا اور کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 42 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی تھی۔اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا ۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک نے تین سو اسی ارب روپے وصول کرنے ہیں۔چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک کو سستی بجلی لینے کے لیے نیپرا کی ضرورت ہوتو ہم حاضر ہیں، ہم سستی بجلی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ نیپرا میں سماعت کے دوران کے الیکڑک نے بجلی گیارہ روپے چونتیس پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ اضافہ کو مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا۔نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ مارچ کی نسبت ایل این جی پچاس فیصد اور فرنس آئل اڑتیس فیصد مہنگا ہوا۔کے الیکٹرک حکام نے کہا تھا کہ مئی میں پی ایل ایل کے کنڑیکٹرز ڈیفالٹ کرگئے تھے جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کیا اس کا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا، اس معاملے پر ہمیں تحریری طور پر لکھ کردیں۔نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے باون کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، کورنگی پلانٹ میں ڈٰیزل کی قلت سے سینتالیس کروڑ چالیس لاکھ روپے کا بوجھ پڑاہے۔

تازہ ترین خبریں

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 