08:03 pm
زرداری اور شریف خاندان اپنے پیسے کو بچانے کیلئے اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے کو تیار ۔۔۔حمزہ جو مرضی کرلو الیکشن نہیں جیت سکتے،

زرداری اور شریف خاندان اپنے پیسے کو بچانے کیلئے اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے کو تیار ۔۔۔حمزہ جو مرضی کرلو الیکشن نہیں جیت سکتے،

08:03 pm

شیخوپورہ(نیوز ڈیسک(چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان حمزہ شہباز کیساتھ ملکر لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے 26 سال قبل چند افراد
کے ساتھ سیاست کا آغاز کیا تھا اور آج تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کا مقابلہ کوئی بھی لوٹا نہیں کرسکتا کیوں کہ لوٹوں میں جنون نہیں ہوتا، ان پر صرف نوٹ خرچ کیا جارہا ہے لیکن ٹیم بن کر نکلو تو کوئی تحریک انصاف کے کارکنوں اور امیدواروں کو نہیں ہرا سکتا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن پوری طرح جانبدار ہے جو حمزہ شہباز کے ساتھ ملکر لوٹوں کو الیکشن جتوانے کی کوشش کررہا ہے لیکن حمزہ شہباز سن لے کہ پاکستان کی عوام فیصلہ کرچکی ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت، امریکی سازش اور پاکستان کے تمام لوٹے نامنظور ہیں۔سابق وزیراعظم نے موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث کسان بہت پریشان ہے اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے صنعت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مغربی بینکوں اور آف شور کمپنیوں میں ان چوروں کے پیسے ہیں جنہیں بچانے کےلیے یہ این آر او لے رہے ہیں۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ زرداری اور شریف خاندان اپنے پیسے کو بچانے کیلئے یہ اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے کو تیار ہیں، یہ کمشیریوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرکے بھارت کو خوش کرنے کےلیے تیار ہیں، یہ ایک مرتبہ پھر امریکا کی جنگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں تاکہ اپنا پیسہ بچا سکیں۔زرداری اور نواز شریف کے دور حکومت میں امریکا نے پاکستان میں 400 ڈرون حملے کیے، دنیا کے کسی ملک کا قانون اس طرح حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے موجودہ حکومت کو امپورٹڈ حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان خوددار ملک نہیں بن سکا تو ان چوروں کی وجہ سے جو خود کو بیکاری کہتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں بھی امریکا سے دوستی کرنا چاہتا ہوں مگر کسی صورت غلامی قبول نہیں، اسی طرح بھار ت سے بھی دوست اور اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر کشمیریوں کا لہو بیچ کر نہیں، اگر کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے تو میں کبھی بھارت سے دوستی نہیں چاہوں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا کو للکارتے ہوئے کہا کہ امریکا کون ہوتا ہے ہمیں روس سے تیل کی خریداری سے روکنے والا، بھارت تو امریکا کا اتحادی ہے اس کے باوجود بھارت اپنے لوگوں کو ریلیف دینے کےلیے روس سے 30 سے 40 فیصد سستا تیل خرید رہا ہے لیکن امریکی غلام چیری بلاسم نے روس سے تیل خریدنے کی جرآت ہی نہیں کی کیوں کہ امریکا کا نام سن کر ان کی کانپیں ٹانگنے لگ جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نا عوام مانیں گے نا میں مانوں گا: بلاول

میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نا عوام مانیں گے نا میں مانوں گا: بلاول

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

معیشت میں بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی، 2022 میں بھٹہ بیٹھ گیا،نوازشریف

معیشت میں بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی، 2022 میں بھٹہ بیٹھ گیا،نوازشریف

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

 ملک کو اس حال پر پہنچانےوالوں  کا محاسبہ ہونا چاہیے،نواز شریف

ملک کو اس حال پر پہنچانےوالوں کا محاسبہ ہونا چاہیے،نواز شریف

مریم نوازگجرات کا محاذ فتح کرنے پہنچ گئیں

مریم نوازگجرات کا محاذ فتح کرنے پہنچ گئیں

لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا،انتظامیہ خاموش

لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا،انتظامیہ خاموش

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

امریکا نے غزہ  جنگ بندی کی مخالفت کردی

امریکا نے غزہ جنگ بندی کی مخالفت کردی