06:55 pm
 5 سے 9 اگست کے درمیان کیا ہونے والاہے ،بڑی پیش گوئی کردی گئی

5 سے 9 اگست کے درمیان کیا ہونے والاہے ،بڑی پیش گوئی کردی گئی

06:55 pm

کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں 5 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مشرقی سندھ میں 4 اگست کی رات یا 5 اگست کی صبح سے مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اس موسمی نظام کی وجہ سے تھرپارکر، عمرکوٹ میرپورخاص، بدین، حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو آلہ یار، شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، دادو، جامشورو اور قمبر شہداد میں 5 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ معتدل سے تیز بارش ہو سکتی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے کراچی، بدین، ٹھٹھہ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو آلہ یار، دادو، جامشورو اور قمبر شہداد کوٹ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔ جبکہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری بیان میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ حکام کو بارشوں سے ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال کا زیادہ خطرات والے علاقے کے لوگوں کو قبل ازوقت خبردار کریں۔ مزید کہا گیا کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے کہ پانی نکالنے والی مشینیں اور عملہ بارشوں کے درمیان موجود ہو۔ اسی طرح متاثرہ لوگوں کی ترجیحی بنیادوں پر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہیلپ لائن بھی بنانی چاہیے۔ مزید کہا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں ادویات کا ذخیرہ بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔ اسی طرح متعلقہ محکموں کے ساتھ کوآرڈینیشن کے ذریعے بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور ہسپتالوں کے لیے اسٹینڈ بائی جنریٹرز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ مزید بتایا گیا کہ ہنگامی خدمات اور تربیت یافتہ طبی عملے کے ساتھ ایمبولینسوں کی 24 گھنٹے دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ پی ڈی ایم اے نے لوگوں کو ہدایات دیں کہ اگر سیلابی صورتحال درپیش ہو تو وہ محفوظ مقامات پر جائیں۔ لوگوں کو مزید ہدایت دیتے ہوئے پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وہ خوراک اور ادویات اپنے ساتھ رکھیں۔ جبکہ شدید بارشوں کی صورت میں ڈرائیونگ نہ کریں۔ پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ مسافروں اور سیاحوں کو اس دوران بہت زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف اضلاع کا دورہ کیا تھا جہاں حالیہ دنوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب سے شدید تباہی ہوئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 130سے تجاوز کرگئی۔ انہوں نے کہا تھا کہ سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو وفاق کی جانب سے 10 لاکھ روپے دیے جارہے ہیں، آج بھی یہاں چیک تقسیم کیے جائیں گے، جن لوگوں کے مکان مکمل طور پر منہدم ہوگئے ہیں ان کو 5 لاکھ روپے اور جن کے گھروں کو جزوی نقصان ہوا ہے ان کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے تباہ ہونے والی فصلوں اور دیگر نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد مزید متاثرین کی بھی مدد کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا