08:03 pm
سڑکوں اور چوراہوں پر نکلیں گے، حکومت کو اثاثے بیچنے نہیں دیں گے ،سراج الحق

پشاور(نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم سڑکوں، چوراہوں پر نکلیں گے مگر حکومت کو قومی اثاثے بیچنے نہیں دیں گے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر فیصلے کر رہی ہے۔
اس حکومت نے قومی اداروں اور اثاثوں کو بیچنے کیلیے عجلت میں قانون سازی کر لی ہے۔ ہم اس قانون اور اثاثوں کو بیچنے کے عمل کو ملک دشمنی سمجھتے ہیں۔ ہم سڑکوں اور چوراہوں پر نکلیں گے مگر حکومت کو قومی اثاثے بیچنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج 8 سال بعد ایک کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی بے نقاب ہوچکی ہے۔ الیکشن کمیشن بروقت فیصلہ کرتا تو پی ٹی آئی اقتدار میں کبھی نہیں آتی۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ معیشت ڈوب رہی ہے، ملک سیلاب میں ڈوب گیا لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں آپس میں لڑ رہی ہیں۔ ہم کہتے تھے کہ یہ تینوں پارٹیاں مافیاز کا کلب ہیں۔ یہ لوگ غیر ملکی اور بےنامی فنڈنگ سے پارٹیاں چلا رہے ہیں۔ ان کے نام پاناما لیکس او پنڈورا لیکس میں ہیں۔ سپریم کورٹ نے ان لوگوں کے خلاف سوموٹو نہیں لیا۔ پی ڈی ایم پی ٹی آئی حکومت کا تسلسل ہے ان کے فیصلےعوام دشمن ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ اسرائیل کو ہم تسلیم نہیں کریں گے، کشمیر ہمارے گھر کا مسئلہ اور ہماری شہ رگ سے قریب ہے۔ 2019 میں بھارت نے کشمیر کی ریاستی حیثیت کو ختم کیا۔ اس وقت عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ہر ہفتے ک ش م ی ر کے لیے احتجاج کروں گا لیکن دو ہفتے احتجاج کرنے کے بعد بھول گئے۔ جماعت اسلامی ک ش م ی ر ی و ں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

تازہ ترین خبریں

صوبے بھر میں  آج کی چھٹی دے دی گئی، تمام تعلیمی ادارے بھی بند  پرچے بھی ملتوی، بارشیں کتنے دن جاری رہیں گی؟بڑی خبر

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی