10:17 am
ہم اس قابل نہیں رہے کہ اب عوام میں جا سکیں،اہم ترین اتحادی جماعت اپنی ہی حکومت پر پھٹ پڑی

لاہور (نیوزڈیسک) پی ڈی ایم میں شامل سینئر سیاستدان آفتاب شیر پاو اپنی ہی حکومت پر برس پڑے،
کہا ہم اس قابل نہیں رہے کہ اب عوام میں جا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد پی ڈی ایم میں وفاقی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے تحفظات کا کھل کر اظہار ہونے لگا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بدھ کے روز ہوئے پی ڈی ایم اجلاس میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ نے وفاقی حکومت کو کھری کھری سنا دیں۔بتایا گیا ہے کہ سینئر سیاستدان آفتاب شیرپاو نے حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم اس قابل نہیں رہے کہ اب عوام میں جا سکیں، اس لیے اب اتحادی حکومت کو کارکردگی دکھانا ہوگی اور مل کر عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا حصہ نہیں مگر عوام کا نزلہ ہم پر گر رہا ہے۔جبکہ اس اجلاس کے دوران نواز شریف نے بھی حکومت کو کارکردگی پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔مسلم لیگ ن کے قائد نے پی ڈی ایم کے جلسے کرنے کے پلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جلسے کرنا حکومتوں کا کام نہیں، پرفارمنس دکھائیں۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ اب جارحانہ سیاست کی جائے، پی ٹی آئی کے خلاف فوری ریفرنس لایا جائے، بہت ہوگیا، اب پی ٹی آئی کو کوئی جگہ نہ دی جائے۔ نواز شریف نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز صاحب اب مجھے ڈھیلی سیاست نہیں چاہیئے، جبکہ انہوں نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کیخلاف ریڈ زون میں احتجاج کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا