09:49 pm
وزیراعظم کی ہدایت پرملک کے کون سے علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،بڑی خبرآگئی

وزیراعظم کی ہدایت پرملک کے کون سے علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،بڑی خبرآگئی

09:49 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ اور وزیراعظم
نے 5 ارب روپے این ڈی ایم اے کو جاری کرنے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے نے وزارت خزانہ کو 5 ارب روپے این ڈی ایم اے کو جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کے درمیان ایک کمیٹی قائم کردی جس میں احسن اقبال، مولانا اسعد محمود، مولانا عبدالواسع، مرتضیٰ جاوید عباسی، قمر زماں کائرہ، چیئرمین این ڈی ایم اے اور سیکریٹری وزارت شامل ہیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کمیٹی آج ہی اپنا اجلاس کرکے اداروں میں روابط بہتر کرنے کیلیے تجاویز پیش کرے۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث حکمت عملی بنانے کی اور ترقیاتی کاموں کو اس کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی ایک قومی فریضہ ہے۔ سیاست بعد میں کریں گے ابھی ہمیں اپنے جماعتی مفادات سے بالاتر ہوکرعوام کی مدد کرنی ہے۔ یہ وقت مشکلات میں گھرے لوگوں کی مشکلات کا مداوا کرنے کا وقت ہے اور ہم سب مل کر ہی اس بہت بڑے چیلنج سے نمٹ سکتےہیں۔انہوں نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کہ کہ وہ مستند رپورٹس وفاقی حکومت کو ارسال کریں تاکہ سیلاب اور بارشوں سے نقصانات کا جلد ازجلد تخمینہ لگایا جاسکے۔واضح رہے کہ این ڈی ایم اے نے 30 سالہ ریکارڈ بارشوں کی صورت حال پر رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 30 سالہ اوسط ریکارڈ کے مقابلے میں رواں برس ملک بھر میں 133 فی صد سے زائد بارشیں ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں اموات کی کل تعداد 549، اور زخمیوں کی تعداد 628 ہوچکی ہے جب کہ 46 ہزار 219 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے