09:53 pm
میرے پاس انفارمیشن ہے کہ عمران خان کو انتخابات سے باہر رکھا جائے گا، صحافی مبشر زیدی کا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینئر صحافی مبشر زیدی نے کہا ہے کہ میرے پاس انفارمیشن ہے کہ
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آئندہ انتخابات سے باہر رکھا جائے گا۔ یہ انکشاف انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ” میں اپنی اس ٹویٹ بارے بتاتے ہوئے مبشر زیدی نے کہا کہ میری انفارمیشن ہے کہ اس طرح کا ایک فیصلہ ہوا ہے کہ عمران خان کیساتھ بھی وہی کیا جائے گا جو اس سے قبل 2018ء میں نواز شریف کیساتھ کیا گیا تھا۔مبشر زیدی نے کہا کہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایسے فیصلے کہاں ہوتے ہیں اور کون کرتا ہے۔ پاکستان میں 50ء کی دہائی سے یہ کہانی دہرائی جا رہی ہے کہ جس بھی وزیراعظم کو اقتدار سے ہٹایا جاتا ہے تو کوشش کی جاتی ہے آئندہ سیاسی سیٹ اپ میں اس کو باہر رکھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حکمت عملی مرتب کرنے والے ہمیشہ ایک ہی لیبارٹری میں یہ تجربہ کرتے ہیں، نتیجتاً اس کا رزلٹ بھی ویسا ہی آتا ہے۔ اور مجھے عمران خان کی صورت میں یہ تجربہ دوبارہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو نااہل کر دیا گیا تو ان کے سامنے ایک طویل قانونی جنگ ہوگی۔ لیکن جب تک قوتیں نہیں چاہتیں، اس ملک میں کسی کو انصاف نہیں ملتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹٰی آئی چیئرمین عمران خان کے کیس میں بھی یہی کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ اسے جتنا طویل کیا جا سکتا ہے، کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا