07:02 pm
عمران خان نے اپنے 4 ملازمین کے ناموں پر بیرون ملک سے پیسے منگوائے،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کپتان پربڑاالزام لگادیا

عمران خان نے اپنے 4 ملازمین کے ناموں پر بیرون ملک سے پیسے منگوائے،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کپتان پربڑاالزام لگادیا

07:02 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے
طاہر اقبال اور محمد رفیق سمیت 4 ملازمین کے نام پر پیسہ منگوایا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کررہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں، وزیراعظم نے گزشتہ روز سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے مسلسل صورتحال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فوجی افسران کی شہادت کے بعد ایک جماعت نے سوشل میڈیا پر منفی مہم شروع کی، پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم کی مذمت کرتے ہیں، ہم اپنے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان فارن ایجنٹ ثابت ہوچکے ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ 8 سال کی تحقیقات کے بعد آیا، آئین کے تحت کوئی بھی سیاسی جماعت فارن فنڈنگ نہیں لے سکتی، دوسروں کو چور کہو اور اپنے اوپر معاملہ آیا تو کہا کہ ٹیکنیکل ایشو ہے، یہ ٹیکنیکل نہیں بلکہ فارن فنڈنگ کا معاملہ ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، آپ نے خیرات کا پیسہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، آپ بار بار اس کیس میں التواء لیتے رہے، آپ نے اپنا اکاؤنٹ ظاہر نہیں کیا کیونکہ پیسہ چوری کا تھا، آپ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، سی پیک کو روکنے کی کوشش کی، کیا وجہ تھی کہ آپ نے سی پیک کو روکا اور کشمیر کا سودا کیا؟۔وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عدم استحکام پیدا کرکے ملک کو نقصان پہنچایا، فارن فنڈنگ کی وجہ سے ہی آپ نے دھرنا دیا تھا، آپ نے ملکی ترقی کے خلاف سازش کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے طاہر اقبال اور محمد رفیق سمیت 4 ملازمین کے نام پر پیسہ منگوایا، نواز شریف نے قانون کے مطابق کوئی جرم نہیں کیا تھا، انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، عمران خان فارن فنڈنگ کے مجرم ہیں، ان کا جرم الیکشن کمیشن اور اسٹیٹ بینک نے ثابت کیا، عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے مفاد کیلئے سیاست میں مت گھسیٹیں۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک شادی پیسے بٹورنے اور ایک شادی پیسے بنانے کیلئے کی، نمل اور القادر یونیورسٹی کے نام پر پیسے بٹورے گئے۔

تازہ ترین خبریں

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

 ۔۔ 2 بیٹیوں کو اکیلے پالنے والی شگفتہ اعجازنے پہلی بار اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

۔۔ 2 بیٹیوں کو اکیلے پالنے والی شگفتہ اعجازنے پہلی بار اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا