05:49 pm
پاک فوج مخالف مہم ، چوہدری شجاعت حسین نے سیاستدانوں کو اہم مشورہ دیدیا

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سیاستدان پروپیگنڈہ مہم کوناکام بنائیں اور فوج کی مکمل
سپورٹ کریں۔سیاستدان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہرمصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی،امن وامان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردارادا کیا۔سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہلخانہ کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہیں،سیاستدان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔یاد رہے کہ لسبیلہ حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک منفی پراپیگنڈے کا آغاز ہوا تھا۔ افواجِ پاکستان نے لسبیلہ ہیلی کریش کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کو توہین آمیز اور قابل مذمت قرار دیا ہے ۔جمعہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہداء اور اُن کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی ہے۔شہداء کی فیملیز اور افواج ِ پاکستان کے رینک اینڈ فائل میں شدید غم وغصہ اور اضطراب ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی لیکن کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ اور توہین آمیز مہم جوئی کی گئی۔یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہیں ۔دوسری جانب بلوچستان اسمبلی اجلاس میں لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور اس کے ساتھی افسران کی شہادت پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کہا گیا کہ اس حادثے کو غلط رنگ دینا ان کے خاندان کو ذہنی ازیت دینے کی مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

چینی پھرمہنگی۔۔فی کلوقیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے بری خبرآگئی

اکلوتی اولاد کے انتقال کے بعد اہلیہ دماغی مریضہ بن گئیں ۔۔ ان مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ پیش آئے حادثات جس سے ان کی زندگی بد ل گئی

پیپلزپارٹی نہ ایم کیوایم ۔۔۔کراچی کااگلامیئرکس جماعت سے ہوگا،بڑادعویٰ کردیاگیا

پڑھائی تمہارے بس کی نہیں تم کھیتی باڑی کرو، کھیتوں سے مائیکرو سافٹ تک پہنچ جانے والا نوجوان جس نے اپنی زندگی خود بدلی

تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کاسلسلہ شروع ،پہل کس نے کردی ،سیاسی میدان میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

 اس ایک چیز کا روزانہ کھانے سے قبل استعمال آپ کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کیسے فراہم کرتا ہے؟ جانیں

قبر سے چپٹ کر رو رہی تھی ۔۔ مالک کی وفادار بلی، جو اس کی تدفین کے بعد بھی قبر سے نہ ہٹی

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں: اسد قیصرنے حیران کن بات کہہ دی

ارشد شریف قتل کیس : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑااقدام اٹھالیا

آخری وقت میں بھی بیڈ نہیں دیا، اسپتال میں دوسرے مریض کے ساتھ لٹا دیا گیا ۔۔ انتقال سے پہلے افضال احمد نے بولنا کیوں بند کر دیا تھا؟

اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی،پرویز الٰہی

جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، تقدیر نے شادی سے گیارہ سال قبل ہی ان کو ایک تصویر میں کیسے ملا دیا؟ حیرت انگیز اتفاق

نوجوان ساری عمر جس کو اپنا ہیرو سمجھتا رہا اسی کے بارے میں 40 سال بعد ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار،کہاں رہائش پذیر تھا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں