09:43 pm
پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

09:43 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کے الزامات پر پیپلزپارٹی کا
ردعمل بھی آگیا، سلیم مانڈوی والا کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس سے متعلق حقائق دیکھنے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر بھی حقائق دیکھے جا سکتے ہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے فوادچودھری کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ آصف علی زرداری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر ہیں، تمام ارکان پارلیمنٹ کا تعلق بھی پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین سے ہے۔ ان کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں، تمام فنڈز پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے نام پر لئے جاتے ہیں، الیکشن کمیشن رولز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس سے کبھی رقم پی پی پی پی کو منتقل نہیں ہوئی۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی سیکرٹری جنرلز کے دستخط شدہ تفصیلات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیں، الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی تفصیلات کو درست قرار دے چکا ہے۔ان کا کہناتھا کہ فواد چودھری کی جانب سے 2011 میں 41,472,7779 اکاؤنٹ اوپننگ کا دعویٰ بھی درست نہیں،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی اوپننگ اکاونٹ رقم 41 کروڑ نہیں بلکہ 2011 میں 365,865,372 ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کا اوپننگ بیلنس 435397 ہے۔سلیم مانڈوی والا کاکہناتھا کہ اوپننگ بیلنس آڈٹڈ اعداد و شمار سے اٹھائے گئے ہیں جو 2010 میں پہلے ہی ریکارڈ کا حصہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے اکاونٹس اور آڈٹ کی تفصیلات ہر سال الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائی جاتی ہیں، فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے رولز پڑھنے چاہئے۔انہوں نے کہاکہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی شق 210 کے تحت سیکرٹری جنرل کے پاس یہ اختیار ہے کہ انکے دستخط کے ساتھ تفصیلات جمع کرائی جائیں،فواد چوہدری نے پیپلزپارٹی کے اکاونٹس اور آڈٹ تفصیلات کو مکس کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کوئی تفصیلات چھپانے اور ریکارڈ میں رد و بدل پر یقین نہیں رکھتی۔پی پی رہنما نے کہاکہ تحریک انصاف کو چیلنج کرتے ہیں کہ کوئی بھی آکر فارن فنڈنگ کیس پر بحث کرے، پیپلزپارٹی تیار ہے،انہوں نے کہاکہ آڈٹ رپورٹ ایک پبلک ڈاکیومنٹ ہے، فواد چوہدری کو اس طرح عوام کو گمراہ نہیں کرنا چاہئے، پیپلزپارٹی کے اکاونٹس سے متعلق حقائق دیکھنے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر بھی حقائق دیکھے جا سکتے ہیں، سلیم مانڈوی والانے کہاکہ پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی طرح نہ اکاونٹس چھپائے ہیں نہ ڈونرز اور نہ ہی آڈٹ کی تفصیلات

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا