04:00 pm
عمران خان سے پارٹی فنڈنگ سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے میرا گریبان پکڑ لیا، پی ٹی آئی کے سابق عہدیدار کا دعویٰ

عمران خان سے پارٹی فنڈنگ سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے میرا گریبان پکڑ لیا، پی ٹی آئی کے سابق عہدیدار کا دعویٰ

04:00 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے والے پی ٹی آئی امریکا کے
سابق عہدیدار نے اہم راز اگل دیے۔محبوب اسلم نے سماء کے پروگرام میرے سوال میں انکشاف کیا کہ پارٹی فنڈ کا آڈٹ کرنے والے آڈیٹر نے بتایا کہ میرے ہاتھ بندھے ہیں مجھے صرف انکم کا ریکارڈ دکھایا جاتا ہے، رقم خرچ کہاں ہوتی ہے اسکا کچھ علم نہیں، عمران خان سے ملاقات میں پارٹی فنڈنگ کے آڈٹ کوجھرلو اور جعلی کہا تو عمران خان غصے میں آگئے اور انہوں نے کرسی سےاٹھ کر میرا گریبان پکڑلیا۔پروگرام میرے سوال میں گفتگو کرتے ہوئے محبوب اسلم نے کہا جب ہم پی ٹی آئی کی ممبر سازی کرتے تھے تو اسکے ساتھ فنڈ ریزنگ بھی ہوتی تھی پارٹی کی ممبر شپ فیس 10 ڈالر ماہانہ مقرر تھی اور ممبر بننے کیلئے 120 ڈالر دینا پڑتے تھے۔محبوب اسلم نے کہا پی ٹی آئی یو ایس ایل ایل سی کے نام سے ایک کمپنی بنائی گئی تھی جس میں سارا پیسہ جمع ہوتا تھا اور یہاں سے پاکستان چلا جاتا تھا، امریکا میں مجموعی طور پر ساڑھے تین ملین ڈالر کا فنڈ جمع کیا۔محبوب اسلم نے کہا 2013 میں حفیظ اللہ نیازی نے مجھ سے ملاقات کی جو اکبر ایس بابر کے گھر ہوئی تھی، انہوں نے کچھ افراد کی بینک اسٹیٹمنٹس میرے سامنے میں رکھیں جو پی ٹی آئی کے ملازم تھے جن کی تنخواہیں 15 بیس ہزار تھیں لیکن انکے اکاونٹس میں لاکھوں روپے موجود تھےانہوں نے کہا اکبر ایس بابر نے مجھے بتایا کہ باہر سے جو پیسہ آتا ہے وہ پارٹی اکاؤنٹس کے بجائے پرائیویٹ اکاؤنٹس میں جاتا ہے۔ سیف اللہ نیازی اور عامر کیانی وغیرہ نے اس پیسے سے ریئل اسٹیٹ کے بزنس کھڑے کیے ہوئے ہیں اور بنی گالہ کے آس پاس کافی زمین خریدی گئی ہے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر