09:11 am
جو کیا عمران خان کے کہنے پر کیا، شہباز گل نے اعتراف کر لیا

جو کیا عمران خان کے کہنے پر کیا، شہباز گل نے اعتراف کر لیا

09:11 am

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اینکر پرسن طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے تفتیش میں انکشافات کرنا شروع کردیے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں طلعت حسین نے دعویٰ کیا کہ " شہباز گل گا رہے ہیں اور یہ قومی ترانہ نہیں ہے، ان کے کچھ اعتراف بہت ہی چشم کشا ہیں۔"ایک اور ٹویٹ میں طلعت حسین نے شہباز گل کے مبینہ اعتراف کو "دی گریٹ گِل سپِل" کانام دیا اور کہا کہ تفتیش میں دو باتیں سامنے آئیں۔ ایک تو شہباز گل نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے جو ایکشن یا حملہ کیا وہ پارٹی سربراہ کے کہنے پر کیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے یہ اعتراف گزشتہ روز کے انٹرویو کے حوالے سے کیا ہے یا عام بیانیے کے بارے میں کیا ہے۔طلعت حسین کے دعویٰ کے مطابق شہباز گل کے اعتراف میں دوسری بات یہ سامنے آئی کہ انہیں یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان کے بیان کے دوران متعلقہ چینل انہیں بیچ میں نہیں ٹوکے گا۔خیال رہے کہ شہباز گل نے گزشتہ روز اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے فوج کے حوالے سے متنازعہ گفتگو کی تھی جس کی بنا پر انہیں آج گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ طلعت حسین کے دعووں پر تاحال پی ٹی آئی کا موقف سامنے نہیں آسکا ہے اور نہ ہی اس دعویٰ کی آزاد ذرائع سے تصدیق ہوسکی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ظاہر نہیں کی گئی، وہ تھانہ کوہسار میں نہیں ہیں۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر