02:13 pm
مائنس 1نہیں مائنس آل ہو گا،سب گھرجائیں گے، شیخ رشید نے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مائنس 1نہیں مائنس آل ہو گا،سب گھرجائیں گے، شیخ رشید نے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

02:13 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مائنس ون نہیں مائنس آل
ہو گا اور سب گھر جائیں گے۔موجودہ سیاسی صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے،نہ سیاسی عقل ہے،نہ یہ کچھ ڈیلیور کر سکے۔اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں۔مائنس 1 نہیں پھر مائنس آل ہو گا،سب گھر جائیں گے۔12 اگست3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور 13 اگست رات11 بجے جلسے سے خطاب کروں گا۔ اس سے قبل انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تیرہ اگست کی رات کو جشن آزادی کا روایتی بڑا جلسہ لال حویلی راولپنڈی کے باہر منعقد ہوگا۔ بارہ بج کر ایک منٹ پر آتش بازی کا حسب معمول مظاہرہ ہوگا اور جلسے سے عمران خان کی تقریر بھی سکرین پر دکھائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 12 تاریخ بروز جمعہ 3 بجے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا۔ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پلس اور مائنس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں بلکہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے، اگست کا مہینہ ترقیوں، تعیناتیوں اور تنزلیوں کا مہینہ ہے، غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے نیب میں ترامیم اپنے کیسز سامنے رکھ کرکی ہیں، اب احتساب ججز کی تقرری صدرنہیں بلکہ کرپشن زدہ لوگ کریں گے، جیلیں غریبوں کے لیے ہیں، اشرافیہ کے لیے تو یہ 5 اسٹار ہوٹل ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ جب چیف الیکشن کمشنر پر اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی