08:40 pm
سازش کی جا رہی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج سے لڑوا دیا جائے، عمران خان

سازش کی جا رہی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج سے لڑوا دیا جائے، عمران خان

08:40 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا
کہنا ہے کہ رجیم چینج کی سازش اب بھی جاری ہے، اب سازش کی جارہی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج سے لڑوادیا جائے۔ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب ممبئی حملہ ہوا تو آصف زرداری نے بیان دیا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو بھارت بھجوایا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ میری حکومت گرانے پر اسرائیل اور بھارت میں خوشی منائی گئی، بھارت میں کہا جاتا تھا کہ عمران خان اور فوج ایک ہی پیج پر ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا کے جوانوں نے ڈس انفولیب کو بے نقاب کیا، ڈس انفولیب پاکستان کے خلاف سازش کر رہی تھی، ڈس انفولیب مجھے اور فوج کو ٹارگیٹ کر رہی تھی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی پاک فوج کے خلاف ہے، اگر آپ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج کے خلاف کھڑا کر دیں تو اس سے زیادہ خطر ناک بات کوئی نہیں ہوسکتی۔عمران خان نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں وفاق کی علامت پی ٹی آئی ہے، سب سے بڑا ووٹ بینک پی ٹی آئی کا ہے، ہمارے خلاف پھر سازش کی جارہی ہے، انہوں نے مہم چلائی ہوئی ہے کہ کسی طرح سے ہماری اور فوج کی لڑائی ہوجائے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ان لوگوں کے مفادات ملک سے باہر ہیں، یہ لوگ آج ہمیں کہہ رے ہیں کہ ہم غدار ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں انہوں نے بھر پور دھاندلی کی لیکن پھر بھی ان کے تمام منصوبے فیل ہوگئے۔عمران خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، ہم نے ساری تفصیلات الیکشن کمیشن میں دی ہیں لیکن پھر بھی نزلہ ہم پر گر رہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام پارٹیوں کا آڈٹ ایک ساتھ کیا جائے، الیکشن کمیشن نے ان کے ساتھ مل کر جھوٹی رپورٹ بنائی ہے، یہ ہمیں اگلے الیکشن میں ہرا نہیں سکتے اس لیے یہ ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی کوشش کررہے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمارے خلاف سازش وہ لوگ کر رہے ہیں جو خود بیرونی سازش کا حصہ ہیں، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں یہ لوگ مجھے نااہل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ سے جو کچھ بھی لیا وہ قانون کے مطابق لیا، ممنوعہ فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ کیس میں یہ لوگ مجھے نا اہل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اب یہ لوگ میری کردار کشی کی مہم چلائیں گے، جو میرا موقف چلائے اس کو انہوں نے بند کرنا شروع کر دیا ہے، اب یہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کی طرف آئیں گے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو ٹی ٹی پی کی طرف سے دھمکیاں آرہی ہیں، یہ بھی ایک سازش کے تحت گیم چل رہی ہے، پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کے بعد بیرونی طاقتوں کا کام آسان ہو جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ جس طرح شہباز گل کو اٹھایا گیا، گاڑی کے شیشے توڑے گئے، ڈرائیور پر تشدد کیا گیا، ماضی میں جن لوگوں نے پاک فوج کے خلاف بیانات دیے کیا ان کے خلاف کوئی ایکشن ہوا؟ ہمارے پاس اسٹریٹ پاور ہے ہم سارے ملک کو بند کر سکتے ہیں، لیکن ہم پر امن مظاہرے کرتے ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میرا جینا مرنا اس ملک میں ہے، جس کو اس ملک کی فکر ہے وہ چاہتا ہے کہ ملک کی فوج مضبوط ہو، جو ملک سے پیسے لوٹ کر باہر لے کر گئے ہیں وہ کیسے محب وطن ہو سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ ہمیں کٹ ٹو سائز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو یہ پلان بنا رہا ہے کیا وہ اپنی ذات کا سوچ رہا ہے یا ملک کا؟ مجھے خطرہ ہے کہ ہم کوئی ایسے فیصلے نہ کرلیں جس سے ملک کو مزید خطرہ ہو۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر