01:47 pm
جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

01:47 pm

کراچی(نیوز ڈیسک)جھوٹی خبر نشر کرنے، جنگ، جیو اور میر شکیل الرحمٰن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے
اور عدالت کے فیصلے کی غلط تشریح کرنے کے الزام میں عدالت نے ملزمان اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال اور اے آر وائی کے اینکر ارشد شریف کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نصیر نور خان نے عدالتی فیصلے کے برعکس این آر او لینے کا الزام نشر کرکے ایڈیٹر انچیف جنگ گروپ میر شکیل الرحمٰن کی ساکھ مجروح کرنے والے اے آر وائی نیوز چینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال اور اے آر وائی کے اینکر پرسن ارشد شریف کے فی کس ایک لاکھ روپے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈیپنڈنٹ نیوز پیپرز کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ اور جیو نیوز نے 30؍ اپریل 2022ء کو اے آر وائی کمیونی کیشن پرائیویٹ کے مالک سی ای او سلمان اقبال اور ان کے ٹی وی اینکر ارشد شریف کے خلاف فاضل عدالت میں نجی استغاثہ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے اے آر وائی کے پروگرام ’پاور پلے‘ پر ملزم نمبر 1اور 2نے یکم فروری 2022ء اور 2؍ فروری 2022ء کو لاہور کی احتساب عدالت سے جاری فیصلے کے برعکس جھوٹی اور بے بنیاد من گھڑت خبر دیتے ہوئے کہا کہ جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو میرٹ پر مقدمے سے بریت نہیں ملی بلکہ درحقیقت میر شکیل الرحمٰن کو این آر او ملا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ من گھڑت اور جھوٹی خبر نشر کرنے سے جنگ گروپ کے ایڈیٹرانچیف میرشکیل الرحمٰن اور ادارے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے لہٰذا قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔فاضل عدالت نے معاملے کا مکمل جائزہ لینے کے بعد قرار دیا ہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نمبر 1 نے فیصلہ سناتے ہوئے نیب ترمیمات پر انحصار نہیں کیا بلکہ لاہور کی عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ استغاثہ کے پاس اس کیس میں میر شکیل الرحمٰن اور ان کے ساتھی ملزمان پر لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے اور کیس میں میر شکیل الرحمٰن اور ان کے ساتھی ملزمان کو سزا سنائے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے، اس لیے کیس میں مزید کارروائی ایک فضول مشق کے سوا کچھ نہیں اور عدالت سیکشن ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265-K کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرنے کی مجاز ہے۔ اس لیے شکایت کنندگان اور گواہ کے حلفیہ بیان میں لگائے گئے الزامات کے ساتھ اے آر وائی کے مالک اور اینکر کے خلاف کافی مواد لایا گیا ہے لہٰذا عدالت مذکورہ جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر براہ راست شکایت پر ملزم نمبر 1مالک اے آر وائی سلمان اقبال اور ملزم نمبر 2؍ اینکر ارشد شریف کے خلاف ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

ایل پی جی کی قیمت میںکتنی کمی ہوگئی ،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ایل پی جی کی قیمت میںکتنی کمی ہوگئی ،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی

انتقال کو 40 دن گزر گئے لیکن۔۔ قرض لے کر بیٹے کو سعودی عرب بھیجنے والے والدین کو لاش کیوں نہیں دی جارہی؟

انتقال کو 40 دن گزر گئے لیکن۔۔ قرض لے کر بیٹے کو سعودی عرب بھیجنے والے والدین کو لاش کیوں نہیں دی جارہی؟

ضروری نہیں کینسر ہونے سے بال گر جائیں۔۔ 2 بچوں کے ہوتے ہوئے کیمو تھیراپی کروانا آسان نہیں تھا.. کیمو تھیراپی کیسے ہوتی ہے؟

ضروری نہیں کینسر ہونے سے بال گر جائیں۔۔ 2 بچوں کے ہوتے ہوئے کیمو تھیراپی کروانا آسان نہیں تھا.. کیمو تھیراپی کیسے ہوتی ہے؟

میں نے کینسر کو ہرا دیا ۔۔ معصوم بچہ کینسر کی جنگ جیتنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

میں نے کینسر کو ہرا دیا ۔۔ معصوم بچہ کینسر کی جنگ جیتنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایسے لوگوں سے بنا ضرورت چیزیں لے لیا کرو ۔۔ وہ 4 لوگ کون ہیں جن کی غریبی نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا؟

ایسے لوگوں سے بنا ضرورت چیزیں لے لیا کرو ۔۔ وہ 4 لوگ کون ہیں جن کی غریبی نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا؟

عمران خان نے تو پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ۔۔۔۔آڈیو لیک ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان منظر عام پر آ گیا

عمران خان نے تو پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ۔۔۔۔آڈیو لیک ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان منظر عام پر آ گیا

سونایکدم سستا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک کتنی کمی ہوگئی ،بچوں کی شادی کےلیے پریشان والدین کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سونایکدم سستا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک کتنی کمی ہوگئی ،بچوں کی شادی کےلیے پریشان والدین کے لیے خوشی کی خبرآگئی

اس نے مسلمان ہونے کے باوجود میری جان بچائی۔۔ لیسٹر میں ہونے والی ہندو مسلم لڑائی میں کس طرح مسلمان لڑکے نے ہندو کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم

اس نے مسلمان ہونے کے باوجود میری جان بچائی۔۔ لیسٹر میں ہونے والی ہندو مسلم لڑائی میں کس طرح مسلمان لڑکے نے ہندو کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم