07:45 pm
پولیس کو شہباز گل کے ٹوئٹر ہینڈل والے فون کی تلاش

پولیس کو شہباز گل کے ٹوئٹر ہینڈل والے فون کی تلاش

07:45 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  پولیس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور چیئرمین 
پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے ٹوئٹرہینڈل والے فون کی تلاش ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتاری کے وقت شہباز گل سے برآمد ہونے والا فون ڈمی تھا، شہباز گل کا اپنا فون ان کا ڈرائیور لےگیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے فون سے مسلسل ٹوئٹس ہو رہی ہیں، پتہ لگا رہے ہیں کہ ان کے ٹوئٹر ہینڈل والا فون کس کے پاس ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ فون سے ٹوئٹ کرنے والا ملزم کا ساتھی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازگل کی نشاندہی پر موبائل فون برآمدگی کے لیے ڈرائیور کےگھرپولیس گئی تھی، ڈرائیور کے اہلخانہ نے مزاحمت کی جس پر اہلخانہ کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی ضمانت کے لیے بھی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔خیال رہےکہ گزشتہ منگل کو پولیس نے شہباز گل کو بغاوت کے مقدمے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں شہباز گل کے خلاف سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہبازگل نے ٹی وی چینل پر الفاظ ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک ایجنڈے کی تکمیل کیلئےکہے، شہباز گل کے بیان اور تقریر کا مقصد فوج میں بغاوت پھیلانا اور سازش کرنا تھا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بیان اور تقریر کا مقصد عوام میں فوج کےخلاف نفرت پھیلانا اورسازش کرنا تھا، شہباز گل نے کوشش کی فوج کے مختلف گروہ بن جائیں، ان کا مقصد فوجی جوانوں کو اپنے افسران کا حکم نہ ماننے کی ترغیب دینا تھا، شہباز گل نے ملک میں انتشار پھیلانے اور فوج کو کمزور اور تقسیم کرنے کیلئے بیان دیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہباز گل نے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کیلئے بیان دیا اور ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے مجرمانہ سازش کا مرتکب ہوا۔

تازہ ترین خبریں

ساتھ بیٹھیں، بات کریں، عام انتخابات کی تاریخ دیں،عمران کی حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش

ساتھ بیٹھیں، بات کریں، عام انتخابات کی تاریخ دیں،عمران کی حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش

عمران کے مشروط مذاکرات کی پیشکش پر مریم نے الیکشن کی تاریخ دے دی

عمران کے مشروط مذاکرات کی پیشکش پر مریم نے الیکشن کی تاریخ دے دی

وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردئیے

وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردئیے

آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کی کمنٹری کے دوران پونٹنگ کو دل کی تکلیف، اسپتال منتقل

آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کی کمنٹری کے دوران پونٹنگ کو دل کی تکلیف، اسپتال منتقل

قومی خزانے کو دیوالیہ ہونے کا خدشہ، سرکاری ملازمین پریشان

قومی خزانے کو دیوالیہ ہونے کا خدشہ، سرکاری ملازمین پریشان

کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پرفائرنگ ،سیکورٹی گارڈ کوسینے پرکتنی گولیاں لگیں ،پڑوسی ملک سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پرفائرنگ ،سیکورٹی گارڈ کوسینے پرکتنی گولیاں لگیں ،پڑوسی ملک سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

میری لیک ویڈیوز آگے بھیجنے والوں کو خانہ کعبہ جاکر بددعائیں دیں تھیں

میری لیک ویڈیوز آگے بھیجنے والوں کو خانہ کعبہ جاکر بددعائیں دیں تھیں

نامور بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈکو گرفتار کر لیا گیا

نامور بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈکو گرفتار کر لیا گیا

سابق آرمی چیف نے ہمیں کہا تھا پی ٹی آئی کی طرف ہو جائیں۔۔۔پرویز الہٰی کےصاحبزادے مونس الہٰی کے انکشاف نے ہلچل مچا دی

سابق آرمی چیف نے ہمیں کہا تھا پی ٹی آئی کی طرف ہو جائیں۔۔۔پرویز الہٰی کےصاحبزادے مونس الہٰی کے انکشاف نے ہلچل مچا دی

کچھ اور رہ گیا ہے؟ رمیز راجا سے متعلق صحافی کے سوال پر بابر اعظم کا طنز

کچھ اور رہ گیا ہے؟ رمیز راجا سے متعلق صحافی کے سوال پر بابر اعظم کا طنز

عمران خان کے ساتھ غداری کرنے والا اپنی سیاست کو دفن کرے گا۔۔۔شیخ رشیدنے بڑا دعویٰ کر دیا

عمران خان کے ساتھ غداری کرنے والا اپنی سیاست کو دفن کرے گا۔۔۔شیخ رشیدنے بڑا دعویٰ کر دیا

’عمران خان کی سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ روا رکھے جانیوالے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت۔۔۔بڑا مطالبہ بھی کر دیا

’عمران خان کی سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ روا رکھے جانیوالے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت۔۔۔بڑا مطالبہ بھی کر دیا

پنجاب اسمبلی کو بچانے کیلئے ن لیگ نےمسلم لیگ (ق) کے سربراہ  چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا

پنجاب اسمبلی کو بچانے کیلئے ن لیگ نےمسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا

لیگ اسپنز زاہد محمود کے ڈیبیو ٹیسٹ پرہی نہایت ناپسندیدہ ریکارڈ ان کے نام سے جڑ گیا

لیگ اسپنز زاہد محمود کے ڈیبیو ٹیسٹ پرہی نہایت ناپسندیدہ ریکارڈ ان کے نام سے جڑ گیا