12:42 pm
اپنے اپنے پیاروں کا پتہ کرلیں ، انتہائی افسوسناک حادثہ، درجنوں افراد جابحق ،ہر طرف میتیں اور زخمیوں کی چیخ وپکار

رحیم یار خان(نیوز ڈیسک) رحیم یار خان میں چینی سے لوڈ ٹرک سڑک خرابی کے باعث مسافر کوچ پر الٹ گیا
جس کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں یہ حادثہ ہفتہ کی شام فیروزہ شہر میں اس وقت پیش آیا جب طوفانی بارش جاری تھی، بہاولپور سے خان پور کی طرف آنے والی مسافر کوسٹر جب فیروزہ شہر میں پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والا ٹرک جس پر چینی کی بوریاں لوڈ تھیں سڑک پر سیوریج کی وجہ سے پڑنے والے گڑھوں کے باعث مسافر کوچ پر الٹ گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی خان پور لیاقت پور سے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، مقامی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، کرین کی مدد سے ٹرک کو سیدھا کیا گیا، مسافر کوچ کی چھت ٹرک اور چینی کی بوریوں کے نیچے آکر پچک گئی۔آخری اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے 13 مسافروں کی میتیں اور 5 زخمی افراد کو فیروزہ ہسپتال منتقل کردیا، موقع پر پہنچے والے سسٹنٹ کمشنر لیاقت پور کی گاڑی پر مشتعل شہریوں نے پتھراو کیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے فیروزہ شہر کے وسط میں شاہی روڈ کا 2 فرلانگ سڑک کا ٹکڑا سیوریج کی خرابی کے باعث ٹوٹا ہوا ہے جہاں آئے روز حادثات معمول تھے آج بڑا سانحہ پیش آگیا اس حادثہ کے اصل ذمہ داری محکمہ پبلک ہیلتھ محکمہ ہائی وے اور اراکین اسمبلی پر عائد ہوتی ہے جن کی مجرمانہ غفلت کے باعث 13 قیمتی جانوں کا نقصان ہوا وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی فوری طور پر نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے علاوہ سڑک کی فوری تعمیر اور سیوریج لائن سے پڑنے والے گڑھوں کی درستگی کا کام کرائیں۔

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں