01:15 pm
پیٹرولیم مصنوعات پرنیا ٹیکس نہیں لگا،مفتاح اسماعیل اپنے نئے بیان کے بعد پھر عوامی نشانے پر آگئے

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پرایک روپیہ
بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا ہے،جوقیمتیں بڑھی یا کم ہوئی ہیں، صرف پی ایس او کی خریداری کے مطابق ہوئی ہیں۔وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ کرتےہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وضاحت کردی۔مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نیا ٹیکس یا لیوی شامل نہیں ہے۔وزیرخزانہ نے تسلیم کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ان کوایک آسان ہدف بنا لیا گیا ہے اور وہ لوگوں کی جانب سے تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مخلص ہیں اورانھوں نے ملک کوڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے،اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق کام کررہے ہیں۔وزیرخزانہ نے یہ بھی بتایا کہ ایندھن کی قیمتوں کی سمری اوگرا نے بھیجی،سمری پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزارت خزانہ کو قیمتیں مقرر ہونے سے چند گھنٹے پہلے سمری ملتی ہے اورقیمتوں میں یہ تبدیلی پی ایس او کی لاگت میں اضافے کی عکاس ہے۔وزیرخزانہ نے واضح کردیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 1 روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا ہے،جو قیمتیں بڑھی یا کم ہوئی ہیں، صرف پی ایس او کی خریداری کے مطابق ہوئی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اوگرا ان قیمتوں کا تعین فریٹ چارجز، پریمیم اور ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر کرتا ہے اورگزشتہ15 روز کی لاگت نکالی جاتی ہے۔وزیرخزانہ کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافہ لاگت بڑھنےکی وجہ سے ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج