06:37 pm
عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

06:37 pm


اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وفاقی
وزیرفواد چوہدری نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں میں تحریک انصاف کے سربراہ اورسابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی پرپیپلزپارٹی کے رہنمائوں کے اعتراضات پرکہاہے عمران خان نے کراچی میں کاغذات نامزدگی کیاجمع کرائے پیپلز پارٹی والوں کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئی ہیں ،منگل کواپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے آصف زرداری اورپیپلزپارٹی کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کواب بھاگنے کا راستہ نہیں مل رہا اور وہ اوچھے ہتھکنڈوں پراتری ہوئی ہے فواد چوہدری نے زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانا نہیں ہےبلکہ اگر آپ میں جرات اور ہمت ہے تو اپنے کاغذات جمع کراکرالیکشن لڑیں تاکہ آپ کواپنی مقبولیت کا بھی پتہ چل جائے