12:18 pm
نواز شریف کی پارٹی اجلاس سے اٹھکر کیوں گئےآخر ایسا کیا ہوا؟۔۔۔ بڑے بڑے انکشافات ہونے لگے

نواز شریف کی پارٹی اجلاس سے اٹھکر کیوں گئےآخر ایسا کیا ہوا؟۔۔۔ بڑے بڑے انکشافات ہونے لگے

12:18 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )گزشتہ رات نون لیگ لندن اور نون لیگ اسلام آباد کے درمیان شہباز شریف حکومت کی جانب سے
معاشی معاملات سے نمٹنے کے معاملے پر ایک غیر معمولی تنازع پیدا ہوا جس کی وجہ سے میاں نواز شریف پارٹی کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ وہ اس اجلاس میں لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔نون لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے پر مباحثہ جاری تھا، اور میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار قیمتیں بڑھانے کے خلاف تھے۔ مفتاح اسماعیل اور شاہد عباسی کی رائے تھی کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت ہی نازک ہے اور معاملات احتیاط سے چلانے کی ضرورت ہے۔اسلام آباد کے ایک لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ معاشی فیصلوں کے حوالے سے حکومت پر نون لیگ لندن کا پریشر نہیں ہونا چاہئے تاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ خراب نہ ہو۔ نون لیگ لندن کو شکایت تھی کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر معاہدہ کرسکتی تھی لیکن اس وقت مشورہ دیا گیا کہ یا آپ پاکستان آجائیں اور ذمہ داری سنبھالیں یا پھر اسلام آباد کو اپنے فیصلے کرنے دیں۔اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک واضح میکنزم موجود ہے اور حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اور اس میکنزم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا مطلب سنگین مسائل میں مبتلا ہونا ہوگا۔ اس مباحثے کے بعد، نواز شریف یہ کہہ کر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے کہ وہ حکومت کے ایسے کسی فیصلے کا حصہ نہیں بن سکتے۔ایسا مباحثہ بمشکل ہی پہلے کبھی دیکھا گیا ہو۔ ایک ذریعے کے مطابق، نون لیگ لندن کے ساتھ بات چیت میں جو زبان استعمال کی گئی وہ نامناسب تھی اور یہی وجہ تھی کہ نواز شریف ناراض ہوگئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مریم نواز نے اپنی گزشتہ رات کی ٹوئٹ میں کھل کر کہا کہ میاں نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے حکومت کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے یہ بھی کہہ دیا کہ وہ ایک پیسے کے اضافے کی بھی حمایت نہیں کریں گے اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو وہ اس فیصلے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ مریم نے مزید کہا کہ نواز شریف اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ اگرچہ مریم نے اس مباحثے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ جو کچھ گزشتہ رات ہوا وہ نون لیگ کے اندر معاشی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات ہیں۔اس سے قبل کی گئی ایک ٹوئیٹ میں مریم نے اضافے کو مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ حکومتی فیصلے کی حمایت نہیں کریں گی۔ در اصل یہ دو حلقوں کے درمیان لڑائی ہے جن میں سے ایک حلقہ اسحاق ڈار کا تو دوسرا مفتاح اسماعیل کا ہے اور یہ گروپ اس وقت سے قائم ہوگیا ہے جب سے مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے۔معیشت کے حوالے سے نواز شریف عموماً اسحاق ڈار کی رائے سے اتفاق کرتے ہیں جبکہ شہباز شریف مفتاح اسماعیل اور ان کے معیشت سے نمٹنے کے طریقوں پر بھروسہ کرتے ہیں اور انہیں شاہد خاقان عباسی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا اور اس کی وجہ وہ قیمت ہے جس پر تیل انٹرنیشنل مارکیٹ سے خریدا گیا ہے۔یہ انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر حکومت نے اضافہ نہ کیا ہوتا تو جن معاملات پر حکومتِ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اتفاق ہوا ہے وہ سب برباد ہو جاتا۔ معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان اور اس کی معیشت کو نقصان پہنچاتی۔کہا جاتا ہے کہ ایک ایسے موقع پر جب پاکستان آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے تاکہ پاکستان کیلئے بیل آئوٹ پیکیج بحال ہو سکے، آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت تیل کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی یا پھر پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر کسی طرح کا انحراف پاکستان کو سنگین معاشی مسائل میں مبتلا کر سکتا ہے۔


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی