03:30 pm
نواز شریف آئندہ الیکشن کی انتخابی مہم میںکیا کرنیوالے ہیں؟ رانا ثنا ء اللہ نے اہم انکشاف کر دیا

نواز شریف آئندہ الیکشن کی انتخابی مہم میںکیا کرنیوالے ہیں؟ رانا ثنا ء اللہ نے اہم انکشاف کر دیا

03:30 pm

جدہ (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کہ ملک عمرانی فتنے، فساد اور سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا
سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست اور برادر ملک ہے جس نے مشکل ترین حالات میں پاکستان کی فراخدلانہ مدد کی،آئی ایم ایف سے مالی معاہدے کی تجدید ملکی معیشت اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے،اتحادی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ہماری حکومت پاکستان کو جلد معاشی بحران سے نکال لے گی،عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کرینگے۔وہ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر عامر خرم راٹھوراورقونصل جنرل خالد مجیدنے بھی تقریب سے خطاب کیا۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے خطاب میں تقریب کے شرکاء کو ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا۔وزیر داخلہ نے اتحادی حکومت کیجانب سے ملکی معاشی اصلاحات اوراستحکام کی کوششوں سے متعلق شرکاء کو اعتماد میں لیا۔وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں یقین دلایا کہ انکی جماعت مسلم لیگ (ن) اوورسیزپاکستانیوں کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ 25 مئی کو آئین کی دی گئی طاقت سے ملک میں ریاستی عملداری قائم کی۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے۔ حکومت مہنگائی میں بتدریج کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے،عوام کوریلیف دیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے انکار نہیں کیا صرف اس کے انتظامی امور پر اختلاف رائے ہیں جس پر الیکشن کمیشن اصلاحات کر رہا ہے۔


تازہ ترین خبریں

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی