04:50 pm
الیکشن صرف دکھانے کے ہیں منتخب لوگ تو۔۔۔فواد چوہدری نے انتخابات کے حوالے سےکئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا

الیکشن صرف دکھانے کے ہیں منتخب لوگ تو۔۔۔فواد چوہدری نے انتخابات کے حوالے سےکئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا

04:50 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
پاکستان میں حقیقی آزادی کی جدوجہد کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔ 75 سال بعد بھی شہریوں کو بنیادی حقوق حاصل نہیں ہیں۔ فواد چوہدری نےٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن صرف دکھانے کے ہیں منتخب لوگ ڈمی ہیں،نہ ان کی کوئی حیثیت ہے اور نہ ہی پالیسی میں کوئی کردارہے۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں آمریت کے سائے طویل اور ہم رات کے اندھیرے میں جامد ہیں،سحر کیلئے جدوجہد چاہیئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پیپلزپارٹی کوچیلنج دیا،فواد چوہدری نے کراچی کی قومی اسمبلی نشست سے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی قیادت کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کراچی میں کاغذات نامزدگی کیا جمع کرائے پیپلز پارٹی والوں کی کا نپیں ٹانگ رہی ہیں،بھاگنے کا راستہ نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانا نہیں ہے،ہمت ہے تو اپنے کاغذات جمع کرائیں اور الیکشن لڑیں،پھر مقبولیت کا بھی پتہ چل جائے۔ قبل ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت گرانے کیلئے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے۔19تاریخ کو پہلا جلسہ ہوگا۔حیدرآباد،ملتان،سرگودھا اور شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں جلسے کیے جائیں گے۔ انتخابات کی تاخیر ناقابل برداشت ہے،معیشت پر میثاق معیشت احمقانہ بات ہے۔پارٹی نے متفقہ طور پر شہباز گل کے ساتھ ہونے والے سلوک کی مذمت کی،شہباز گل پر تشدد کیا گیا جو بالکل غلط ہے، جبکہ ریمانڈ اس لیے مانگا جارہا ہے کہ اسے ٹارچر کیا جاسکے۔ انکا کہنا تھا کہ فضل الرحمن،نواز شریف،ایاز صادق اور خواجہ آصف کس کس کا نام لیں،ان کی گفتگو اس سے زیادہ تھی۔

تازہ ترین خبریں

لاہور کے سکولوں میں ماحولیاتی مسائل پر اضافی کلاسیں لگائی جائیں ، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

لاہور کے سکولوں میں ماحولیاتی مسائل پر اضافی کلاسیں لگائی جائیں ، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

پاکستان  ہی میرے لیے سب کچھ ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا بیان سامنے آ گیا 

پاکستان  ہی میرے لیے سب کچھ ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا بیان سامنے آ گیا 

پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان، شیڈول بھی جاری کر دیا گیا 

پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان، شیڈول بھی جاری کر دیا گیا 

پنجاب یونیورسٹی میں تصادم، 9 طلباء زخمی،تفصیلات جانیں خبر میں 

پنجاب یونیورسٹی میں تصادم، 9 طلباء زخمی،تفصیلات جانیں خبر میں 

رمضان ریلیف پیکج آج وفاقی کابینہ میں پیش،دیکھیں تفصیل 

رمضان ریلیف پیکج آج وفاقی کابینہ میں پیش،دیکھیں تفصیل 

 مجھ پر پولیس نے تشدد کیا،خواجہ آصف نے پولیس کے ساتھ مل کر ٹھپے لگائے، ریحانہ ڈار کے انکشافات

مجھ پر پولیس نے تشدد کیا،خواجہ آصف نے پولیس کے ساتھ مل کر ٹھپے لگائے، ریحانہ ڈار کے انکشافات

آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عمل درآمد مکمل ہو گیا

آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عمل درآمد مکمل ہو گیا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب  کر لیا  گیا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا

صدر اور وزیراعظم کے نام فائنل ہونے کے بعد آئینی عہدوں کے لیے لابنگ کا آغاز

صدر اور وزیراعظم کے نام فائنل ہونے کے بعد آئینی عہدوں کے لیے لابنگ کا آغاز

 اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل