07:39 pm
یوکرینی گلوکارہ کے ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل، حاضرین میں جنرل باجوہ بھی موجود، لیکن یہ کب کی ہے؟ حقیقت جانئے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک یوکرینی گلوکارہ پاکستان کا معروف ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گا رہی ہوتی ہے اور حاضرین میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود ہوتے ہیں۔ اس کے
متعلق دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیراہتمام ہونے والی تقریب کی ویڈیو ہے، جس میں یوکرینی گلوکارہ نتالیا شمارینکووا نے یہ نغمہ گایا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس ویڈیو کے متعلق معلومات غلط بیان کی جا رہی ہیں۔ یہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے، جب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یوکرین کے دورے پر گئے تھے۔ یہ تقریب یوکرین میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں منعقد ہوئی تھی جس میں نتالیا نے جنید جمشید کا یہ شہرہ آفاق ملی نغمہ گایا تھا اور یہ ویڈیو ابتدائی طور پر 13اگست 2021ءکو پاکستانی سفارتخانہ یوکرین کے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں آرمی چیف کے ساتھ یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھر براجمان ہوتے ہیں۔ یہ ویڈیو ایک چیئرٹی فنکشن کے دوران بنائی گئی تھی۔ دی انٹرنیشنل کنسورشیم نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی طرف سے یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ ویڈیو میں دل دل پاکستان گانے والی یوکرینی گلوکارہ نے ایک نامورپاکستانی فلاحی ورکر کے ساتھ شادی کر رکھی ہے جن کا نام محمد ظہور ہے اور وہ یوکرین میں ہی رہتے ہیں۔ محمد ظہور کے ساتھ شادی کے بعد سے نتالیا نے اپنا نام تبدیل کرکے ’کمالیا ظہور‘ رکھ لیا۔وہ پاکستان میں ہونے والے کئی چیئرٹی ایونٹس میں بھی فن کا مظاہرہ کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں