08:54 pm
شہباز گل تحریک انصاف کا اثاثہ،رہائی کےلیے عمران خان کیاکرنے والے ہیں ،بابراعوان نےا ندرکی بات بتادی

شہباز گل تحریک انصاف کا اثاثہ،رہائی کےلیے عمران خان کیاکرنے والے ہیں ،بابراعوان نےا ندرکی بات بتادی

08:54 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما بابراعوان نے کہاہے کہ شہباز گل تحریک انصاف
کا اثاثہ ہیں ،عمران خان شہباز گل کی عیادت کیلئے خود ہسپتال جا رہے ہیں ،کل عمران خان شہباز گل کی رہائی کیلئے ایک ریلی کی خود قیادت کریں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ حکومت نے مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے عمران خان کیخلاف مہم شروع کی ہے، حکومت کا خیال ہے ریفرنس بھیجاجائے گا جس سے عمران خان کی نااہلی ہو سکتی ہے،مائنس عمران خان کہنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حکومت کے پرچوں کو تب اہمیت ملے گی جب وہ سپریم کورٹ جائیں گے، کسٹوڈین ٹارچر کی اتنی بھیانک واردات اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوئی ، اس سے زیادہ گھناؤنی واردات کسٹوڈین ٹارچر کی نہیں ملتی ، ان کا کہناتھا کہ شہباز گل کیلئے تحریک انصاف متحد ہے، شہباز گل تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں،شہباز گل نے تحریک انصاف کیلئے سب کچھ قربان کردیا، ٹارچر کا مقصد شہباز گل کو عمران خان کے خلاف مجبور کرنا تھا۔بابراعوان نے کہاکہ راتوں رات پمز کا میڈیکل بورڈ تبدیل کردیا گیا، رپورٹ بدل دی گئی، عمران خان شہباز گل سے ملاقات کیلئے ہسپتال جا رہے ہیں، کل عمران خان شہباز گل کی رہائی کیلئے ریلی کی خود قیادت کریں گے۔پی ٹی آئی رہنم انے کہاکہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم 25 مئی کے واقعات بھول جائیں گے، منی ہٹلر وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھتا ہے، اس کے دور میں جو ظلم ہوا اسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، تحریک انصاف اس جرم کیخلاف تمام آئینی و قانونی آپشن استعمال کرے گی۔

تازہ ترین خبریں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد  کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

پاکستانی ویمن  ٹیم کی تاریخی  کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

پاکستانی ویمن ٹیم کی تاریخی کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

غزہ  جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید

غزہ جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید

احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار، سارا کٹھا چٹھا تیار کررکھا ہے، دانیال عزیز

احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار، سارا کٹھا چٹھا تیار کررکھا ہے، دانیال عزیز

پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز، 50نئے کیسز کی تصدیق

پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز، 50نئے کیسز کی تصدیق