01:10 pm
پاکستانی جانباز طلبہ نے سیلاب سے محفوظ اور پانی کی سطح پر تیرنے والے سستے بن جانیوالےگھر وں کا نمونہ پیش کر دیا

پاکستانی جانباز طلبہ نے سیلاب سے محفوظ اور پانی کی سطح پر تیرنے والے سستے بن جانیوالےگھر وں کا نمونہ پیش کر دیا

01:10 pm


کراچی (نیوزڈیسک )کراچی یونیورسٹی کے شعبہ ویژول سٹڈیز کے طلبہ نے مستقبل میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے 
والے مکانات کا ماڈل پیش کردیا،مکانات کی تعمیر کم خرچ، پائیدار اور قابل حرکت بھی ہوں گے ۔جامعہ کراچی کے طالب علموں نے مستقبل میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کیلئے گھروں کا نموانہ پیش کیا ہے ،گھروں کی تعمیر میں بانس، چٹائی، کیچڑ، دوبارہ قابلِ استعمال پلاسٹک کی بوتلوں اور ٹائرز وغیرہ کا استعمال کیا جائے گا، جس میں ایک گھر کی تعمیراتی سامان کی لاگت 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک آئے گی اور رہن سہن میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گا۔ گھروں کی خاص بات ہے یہ ہے اگر پانی کے بہاؤ سے نقصان پہنچنے یا بہہ جانے کا اندیشہ ہو تو کم وزن ہونے کی وجہ سے انہیں با آسانی اسے کسی دوسری جگہ منتقل بھی کیا جاسکے گا اور اپنا سامان بھی اس میں محفوظ کیا جا سکے گا، حالیہ سیلاب 10 فٹ تک آیا تھا گھروں کو مزید محفوظ بنانے کے لئے بیرونی دیواروں کو 15 فٹ اونچا رکھا جائے گا تا کہ پانی داخل نہ ہو سکے۔ہونہار طلبہ کی اس کاوش کو تعمیراتی شعبے نے قابلِ عمل قرار دیتے ہوئے جلد عملی جامہ پہنانے کا عندیہ دے دیا،طلبہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک میں ہونے والے سنگین موسمی حالات کا مشاہدہ کرنے کے بعد ہلکے وزن کے گھر تیار کرنے کا منصوبہ بنایا اور پھر اسے عملی جامع پہنایا،شعبہ ویژول سٹڈیز کے آرکیٹیکچر کے طلبہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ گھر پانی کی سطح پر تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ آئی ڈی پیز کی ماضی کی زندگی، ثقافت اور روایات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسے ڈیزائن کیا گیا ہے۔گھر کا اسٹریکچر زیادہ تر بانس سے بنا ہوا ہے اور مختلف فریموں کو ایک ساتھ ملا کر دیواریں بنائی گئی ہیں جنہیں خاندان کی پسند کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے اور سیلابی صورتحال میں دیوار کو بنیاد اور چھت سے ہٹایا جا سکتا ہے جبکہ جان بچانے کے لیے انتہائی حالات میں اسے بیڑے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔گھر میں استعمال ہونے والا مواد متاثرہ کمیونٹیز کے لیے اجنبی نہیں ہے اور آسان تعمیراتی تکنیک کی وجہ سے ڈھانچے خود آئی ڈی پیز تعمیر کر سکتے ہیں۔ یہ ڈیزائن ڈھانچے کو 10-12 فٹ تک تیرنے کی اجازت دیتا ہے اس کی لاگت 50 ہزار سے 80 ہزار تک ہوگی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے اب تک 30 ملین سے زیادہ افراد بے گھر ہیں جنہیں رہائش کے لیے صرف 4000 کو عارضی خیمے فراہم کیے گئے جو کہ محفوظ بھی نہیں ہیں اور یہ اردگرد کے غیر صحت مند ماحول و پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو پھیلنے سے بھی روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

تازہ ترین خبریں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

نہ انتظار، نہ قطار، گھر بیٹھے کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھلوائیں

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

عمران خان کی تقریر کے دوران سونے والے طالب علم کی ویڈیو وائرل

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعدعمران خان کی کتے کوکھاناکھلانے کی تصویر وائرل ،تصویر پی ٹی آئی کے کس رہنماء نے شیئرکی ،جانیں

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

یہ توہوناہی تھا،عمران خان کی گرفتاری۔۔اسلام آباد پولیس نے بڑااعلان کردیا

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء کاآڈیو پیغام وائرل

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دہشتگردوں کا حملہ،فوجی جوان کی شہادت کی اطلاعات،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

کسانوں کااحتجاج بلاجواز،ریڈ زون پر احتجاج کرنے والوں کو وزیرداخلہکی وارننگ،بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری۔۔۔نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بڑااعلان کردیا

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خوفناک زلزلے نے دھرتی کوہلاڈالا۔۔۔کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

اگر میرا بیٹا رائیڈر بنا تو میں مر جاوں گا ۔۔ موت کے ساتھ کھیلنے والے رائیڈر عدیل کے ساتھ کیا خوفناک حادثہ پیش آیا

عقلمندیہودی

عقلمندیہودی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،کنواروں کی خوشیوں پرپانی پھیردینے والی خبرآگئی