02:34 pm
قتل بیٹے نے کیا مگر سینئر صحافی ایاز امیر اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ، وجہ کیا بنی؟ تہلکہ خیز انکشافات

قتل بیٹے نے کیا مگر سینئر صحافی ایاز امیر اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ، وجہ کیا بنی؟ تہلکہ خیز انکشافات

02:34 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار
شاہ نواز امیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ عدالت نے ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے پولیس کی درخواست منظور کر لی ہے۔پولیس نے سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر کو سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت میں پیش کر دیاہے جس دوران 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے ۔دوران سماعت فاضل جج نے سوال کیا کہ شاہ نواز کون ہے ، آپ کو کب گرفتار کیا گیا ، ملزم نے جواب دیا کہ مجھے جمعہ کی صبح گرفتار کیا گیا ، تفتیشی نے عدالت میں کہا کہ ملزم شاہ نواز نے اپنی اہلیہ کو بے دردی سے قتل کیا ، عدالت نے شاہ نواز کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ کچھ بولناچاہتے ہیں جس پر وکیل نے جواب دیا کہ بلائنڈ مرڈر ہے ، پہلا ریمانڈ ہے ، کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ تفتیشی نے کہا کہ ملزم شاہ نواز نے اپنی اہلیہ کو باہر سے بلوا کر قتل کر دیا ، شاہ نواز کے وکیل نے کہا کہ یہ قتل صرف ابھی الزام کی حد تک ہے ۔جج نے ملزم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو علم ہے کہ آپ پر دفعہ 302 لگی ہے ، پولیس نے کہا کہ ملزم نامزد ہے ، برآمدگی کرنی ہے۔عدالت نے ملزم شاہ نواز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا جو کہ کچھ دیر بعد سنا تے ہوئے 2 روزہ ریمانڈ کی منظوری دیدی۔پولیس نے ملزم کو منشی خانے سے واپس عدالت میں پیش کیا جس دوران پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست دائر کر دی ہے ، پولیس نے درخواست کی کہ ایاز امیر، ان کی اہلیہ ، ملزم کے چچا، چچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے جائیں ، جج نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ آپ کو کس لیے ان کے وارنٹ گرفتاری چاہیے ۔تفتیشی نے جواب دیا کہ ملزم شاہ نواز کے والدین سے تفتیش کرنی ہے ۔ عدالت نے ملزم کے والدین کی وارنٹ گرفتاری کیلئے پولیس کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے چک شہزاد میں واقع اپنے فارم ہاؤس پر بیوی کو قتل کر دیا تھا ، واقعہ کی اطلاع پولیس کو ملزم کی والدہ نے دی جو کہ صحافی کی سابق اہلیہ ہیں تاہم وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ہی رہ رہی تھیں ۔

تازہ ترین خبریں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘