06:42 pm
مبینہ آڈیو ٹیپ سے ثابت ہوگیا مریم نواز کے داماد نے بھی پیسے بنانے ہیں، عمران خان

مبینہ آڈیو ٹیپ سے ثابت ہوگیا مریم نواز کے داماد نے بھی پیسے بنانے ہیں، عمران خان

06:42 pm


کرک (نیوز ڈیسک )سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان
نے کہا ہے کہ مبینہ آڈیو ٹیپ سے ثابت ہوگیا مریم نواز کے داماد صاحب نے بھی پیسے بنانے ہیں۔کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ کا حوالے دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹیپ میں تین چیزیں خاص طور پر سامنے آئیں، پہلی چیز کہ مریم اپنے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ کی مشینری پاکستان درآمد کروا رہی ہے، آدھی مشینری آچکی ہے، سفارش کررہی ہے کہ آدھی مشین بھی میرے داماد کے پاس لے آؤ، وہ ناجائز کام کرا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے ذریعے ذات کو فائدہ کروانے کو کرپشن کہتے ہیں، میری حکومت نے بھارت سے تجارت اس لیے بند کی تھی کہ بھارت نے عالمی قانون توڑا، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے خلاف جاتے ہوئے کشمیر کے خصوصی اسٹیٹس کو 5 اگست 2019 کو ختم کر دیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت بھارت سے تجارت شروع کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم ابھی تجارت کھلی نہیں ہے لیکن مریم نواز کا داماد غیر قانونی طور پر مشینری بھارت سے لے رہا ہے، یہ لوگ پیسوں کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو بھی نظر انداز کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تیسری چیز یہ ہے کہ مصیبت یہ ہے کہ ان کا ٹبراتنا بڑا ہے، وہ سارے پیسے بنانے پر لگے ہوئے ہیں، اور ٹیپ سے ثابت ہوگیا کہ داماد صاحب نے بھی پیسے بنانے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے کہ میرے داماد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے گرڈ اسٹیشن بنا دو، ہر ہاؤسنگ سوسائٹی کو اپنا گرڈ اسٹیشن بنانا پڑتا ہے، یہ کہہ رہی ہیں کہ سرکاری طور پر بنا دو، گرڈ اسٹیشن 70 سے 80 کروڑ کا بنتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب پر فرض بنتا ہے کہ ہم حقیقی آزادی کی جہاد کریں کیونکہ غلام کی پرواز نہیں، آزاد ملک ترقی کرتے ہیں، غلام صرف اچھے غلام بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ بھولیں کہ یہی زرداری اور ن لیگ جب 2008 سے لے کر 2018 تک اقتدار میں تھے تو ہمارے ملک پر 400 ڈرون اٹیک ہوئے، دنیا میں کوئی مثال نہیں کہ ان کے لیے ان کی جنگ میں شامل ہیں اور وہی ہمارے ملک پر 400 ڈرون اٹیک حملہ کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ امریکا کی غلامی کی غلامی کرنے سے بہتر ہے کہ انسان زندہ ہی نہ رہے، اس لیے میں ان کا مقابلہ کروں گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنرل مشرف کے دور میں جب میں نے آزاد عدلیہ کے لیے جیل میں وقت گزارا، تو وہاں پر کوئی امیر ڈاکو نہیں نظر آیا، صرف غریب لوگ نظر آئے لیکن جب میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں گیا تو وہاں بڑے بڑے ڈاکو نظر آئے، ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم بڑے ڈاکو کو نہیں پکڑ سکتے۔’کبھی بھی قوم بھیگ مانگ کر اوپر نہیں آتی‘ان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی قوم بھیگ مانگ کر اوپر نہیں آتی، کوئی قوم جس میں غیرت نہیں ہوتی کبھی اوپر نہیں آتی، آج تک ہم قرضے لے کر یا امداد لے کر ترقی کرنی ہوتی تو اب تک کرچکے ہوتے، جب افغان جہاد ہوا اور پاکستان نے ان کی مدد کی اور کہا کہ ہم جہاد میں شرکت کرتے ہیں، ہمارے اُس وقت کے سربراہ نے پیسے مانگے کہ ہمیں کتنے پیسہ دو گے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ آج پاکستان کا وزیر اعظم امریکا میں جا کر ہر جگہ پیسے مانگ رہا ہے کہ خدا کے واسطے پیسہ دے دو۔’خیبرپختونخوا میں طلبہ کے لیے ایک ایجوکیشن کارڈ لا رہے ہیں‘عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان ایک ایجوکیشن کارڈ لے کر آ رہے ہیں تاکہ طلبہ اچھے اسکولوں میں جا کر پڑھ سکیں۔’ آج بھارت اپنے پیروں پر کھڑا ہے’ان کا کہنا تھا کہ آج بھارت اپنے پیروں پر کھڑا ہے اس کی آزاد خارجہ پالیسی ہے، امریکا کچھ بھی کہے اس کو پروا نہیں ہے، آج چین کیسے اوپر گیا، چین نے برآمدات کیں، وہ 30 سال میں دیکھتے دیکھتے اوپر چلا گیا، مشرقی پاکستان بھی آگے نکل گیا کیونکہ کبھی ہم نے آمدنی بڑھانے کا نہیں سوچا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بلاول بھٹو کا امریکا میں انٹرویو کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نہ اپنا آرمی چیف چاہیے، نہ آئی ایس آئی چیف اور نہ ہی اپنا چیف جسٹس چاہیے، اور نیب کا سربراہ بھی اپنا نہیں چاہیے، عمران خان کو یہ لوگ میرٹ پر چاہئیں لیکن زرداری کو میرٹ کا ملطب ہی نہیں پتا، اگر انہیں پتا ہوتا تو آج تمہاری جگہ اعتزاز احسن کو لگایا ہوتا جو ایک منجھا ہوا سیاست دان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سارے مل کر ملک میں الیکشن کی طرف جائیں گے اور ہمیشہ کے لیے زرداری مافیا اور شریف مافیا کو الیکشن کے بعد پاکستان کی سیاست سے شکست دیں گے۔’الیکشن میں تین وکٹیں گرانے کا پلان ہے‘عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں میرا پلان ہے کہ مجھے تین وکٹیں گرانی ہیں، زرداری، اور شہباز شریف کی وکٹ ہے، اس کے تیسری وکٹ پر بھی بڑی دیر سے دیکھ رہا ہوں، اس کے لیے میں نے اِن سوئنگنگ یارکر تیار کیا ہوا ہے، دیر کرکے سوئنگ کرے گا لیکن بیچ والی وکٹ لے کر جائے گا، فضل الرحمٰن نے آتے کے ساتھ ہی اپنے بیٹے کو اس وزارت پر بٹھایا ہے جہاں پر سب سے زیادہ پیسہ بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے آکر رحمت للعالمین اتھارٹی بھی بند کردی، ان کو شرم آنی چاہیے، ہم اپنے لوگوں کی تربیت کرتے ہیں کہ اچھے برے کی تمیز سمجھیں، جو حکومت میں واپس آئیں گے تو اس اتھارٹی کو دوبارہ سے کھڑا کریں گے اور اپنے نوجوانوں کی تربیت کریں گے۔


تازہ ترین خبریں

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال اورمریم اورنگزیب؎

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال اورمریم اورنگزیب؎

سانحہ پشاور افسوسناک، پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے،شہبازشریف

سانحہ پشاور افسوسناک، پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے،شہبازشریف

پشاور   پولیس لائنز  ،مسجد  میں دوران نمازخودکش دھماکا ،2افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

پشاور   پولیس لائنز  ،مسجد  میں دوران نمازخودکش دھماکا ،2افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

سابق صدر آصف زرداری پر قتل کے منصوبے کا الزام ، عمران خان کو قانونی نوٹس جاری

سابق صدر آصف زرداری پر قتل کے منصوبے کا الزام ، عمران خان کو قانونی نوٹس جاری

پاکستانی روپے کو بڑا دھچکا، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

پاکستانی روپے کو بڑا دھچکا، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

عام الیکشن کی تاریخ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

عام الیکشن کی تاریخ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

ملکہ کوہسار مری میں  شدید برفباری ،بجلی غائب  ،مری تا آیبٹ آباد  روڈ ٹریفک  کیلئے بندکردیاگیا

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری ،بجلی غائب ،مری تا آیبٹ آباد روڈ ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

آصف زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے  گئے، عمران خان  خود دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی  ہیں،  شیری رحمان

آصف زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے گئے، عمران خان خود دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی ہیں، شیری رحمان

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

‏یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النیہان کا دورہ اسلام آباد منسوخ

‏یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النیہان کا دورہ اسلام آباد منسوخ

حکومت کا بڑا اقدام،شیخ رشید احمدکی رہائشگاہ لال حویلی سیل

حکومت کا بڑا اقدام،شیخ رشید احمدکی رہائشگاہ لال حویلی سیل

ٹرانسپورٹر نے بھی عوام پر بم گرادیا،کرائے میں 100 روپے اضافے کا اعلان

ٹرانسپورٹر نے بھی عوام پر بم گرادیا،کرائے میں 100 روپے اضافے کا اعلان

قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کےرہنما بھتیجے سمیت جاں بحق

قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کےرہنما بھتیجے سمیت جاں بحق