07:29 pm
زرداری اور شہباز شریف کے علاوہ ایک تیسری وکٹ بھی ہے، اسی وکٹ کو گرانا ہدف ہے: عمران خان

زرداری اور شہباز شریف کے علاوہ ایک تیسری وکٹ بھی ہے، اسی وکٹ کو گرانا ہدف ہے: عمران خان

07:29 pm


کرک(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ الیکشن میں میرا پلان ہے کہ مجھے تین
وکٹیں گرانی ہیں۔ زرداری اور شہباز شریف کی وکٹ ہے، اس کے ساتھ تیسری وکٹ کو بھی بڑی دیر سے دیکھ رہا ہوں، اس کے لیے میں نے اِن سوئنگنگ یارکر تیار کیا ہوا ہے۔ دیر کرکے سوئنگ کرے گا لیکن بیچ والی وکٹ لے کر جائے گا۔کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے آکر رحمت للعالمین اتھارٹی بھی بند کردی، ان کو شرم آنی چاہیے، ہم اپنے لوگوں کی تربیت کرتے ہیں کہ اچھے برے کی تمیز سمجھیں، جو حکومت میں واپس آئیں گے تو اس اتھارٹی کو دوبارہ سے کھڑا کریں گے اور اپنے نوجوانوں کی تربیت کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی قوم بھیگ مانگ کر اوپر نہیں آتی، کوئی قوم جس میں غیرت نہیں ہوتی کبھی اوپر نہیں آتی، قرضے لے کر یا امداد لے کر ترقی کرنی ہوتی تو اب تک کرچکے ہوتے، جب افغان جہاد ہوا اور پاکستان نے ان کی مدد کی اور کہا کہ ہم جہاد میں شرکت کرتے ہیں، ہمارے اُس وقت کے سربراہ نے پیسے مانگے کہ ہمیں کتنے پیسہ دو گے۔بدقسمتی یہ ہے کہ آج پاکستان کا وزیر اعظم امریکا میں جا کر ہر جگہ پیسے مانگ رہا ہے کہ خدا کے واسطے پیسہ دے دو۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بلاول بھٹو کا امریکا میں انٹرویو کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نہ اپنا آرمی چیف چاہیے، نہ آئی ایس آئی چیف اور نہ ہی اپنا چیف جسٹس چاہیے، اور نیب کا سربراہ بھی اپنا نہیں چاہیے، عمران خان کو یہ لوگ میرٹ پر چاہئیں لیکن زرداری کو میرٹ کا مطلب ہی نہیں پتا، اگر انہیں پتا ہوتا تو آج تمہاری جگہ اعتزاز احسن کو لگایا ہوتا جو ایک منجھا ہوا سیاست دان ہے۔ ہم سارے مل کر ملک میں الیکشن کی طرف جائیں گے اور ہمیشہ کے لیے زرداری مافیا اور شریف مافیا کو الیکشن کے بعد پاکستان کی سیاست سے شکست دیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ کا حوالے دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹیپ میں تین چیزیں خاص طور پر سامنے آئیں، پہلی چیز کہ مریم اپنے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ کی مشینری پاکستان درآمد کروا رہی ہے، آدھی مشینری آچکی ہے، سفارش کررہی ہے کہ آدھی مشین بھی میرے داماد کے پاس لے آؤ، وہ ناجائز کام کرا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے ذریعے ذات کو فائدہ کروانے کو کرپشن کہتے ہیں، میری حکومت نے بھارت سے تجارت اس لیے بند کی تھی کہ بھارت نے عالمی قانون توڑا، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے خلاف جاتے ہوئے کشمیر کے خصوصی اسٹیٹس کو 5 اگست 2019 کو ختم کر دیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت بھارت سے تجارت شروع کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم ابھی تجارت کھلی نہیں ہے لیکن مریم نواز کا داماد غیر قانونی طور پر مشینری بھارت سے لے رہا ہے، یہ لوگ پیسوں کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو بھی نظر انداز کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تیسری چیز یہ ہے کہ مصیبت یہ ہے کہ ان کا ٹبراتنا بڑا ہے، وہ سارے پیسے بنانے پر لگے ہوئے ہیں، اور ٹیپ سے ثابت ہوگیا داماد صاحب نے بھی پیسے بنانے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے کہ میرے داماد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے گرڈ اسٹیشن بنا دو، ہر ہاؤسنگ سوسائٹی کو اپنا گرڈ اسٹیشن بنانا پڑتا ہے، یہ کہہ رہی ہیں کہ سرکاری طور پر بنا دو، گرڈ اسٹیشن 70 سے 80 کروڑ کا بنتا ہے۔ ہم سب پر فرض ہے کہ ہم حقیقی آزادی کی جہاد کریں کیونکہ غلام کی پرواز نہیں ہوتی، آزاد ملک ترقی کرتے ہیں، غلام صرف اچھے غلام بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ بھولیں کہ یہی زرداری اور ن لیگ جب 2008 سے لے کر 2018 تک اقتدار میں تھے تو ہمارے ملک پر 400 ڈرون اٹیک ہوئے، دنیا میں کوئی مثال نہیں کہ ان کے لیے ان کی جنگ میں شامل ہیں اور وہی ہمارے ملک پر 400 ڈرون اٹیک کریں۔ غلامی کرنے سے بہتر ہے کہ انسان زندہ ہی نہ رہے، اس لیے میں ان کا مقابلہ کروں گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنرل مشرف کے دور میں جب میں نے آزاد عدلیہ کے لیے جیل میں وقت گزارا، تو وہاں پر کوئی امیر ڈاکو نہیں نظر آیا، صرف غریب لوگ نظر آئے لیکن جب میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں گیا تو وہاں بڑے بڑے ڈاکو نظر آئے، ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم بڑے ڈاکو کو نہیں پکڑ سکتے۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان