01:35 pm
آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

01:35 pm


اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران نے آڈیو لیکس
کی ابتدائی تفتیش کرلی، دونوں سینئر افسران اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ بادی النظر میں اس آڈیو لیکس کے پیچھے کون ہے۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران بدھ کو پی ایم ہائوس میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میںاپنی ابتدائی تحقیقات سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی حتمی بات مکمل تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر وزیراعظم ہائوس میں کوئی ڈیوائسز لگی ہوئی ہیں، تو یہ معاملہ بہت سنجیدہ ہے، ایسا کرنے والوں کے خلاف ملک کے آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کے سیکرٹری کا فون بھی ہیک ہو سکتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ میرا فون بھی ہو سکتا ہے، تاہم اس کی مکمل تحقیقات کرنا بہت ضروری ہے، اسی لیے وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ بلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے اپنی لیک ہونے والی ٹیپ سنبھالیں پھر ہمارے متعلق بات کرے گا، اس کو پتا ہے کہ اس کی حرکتیں ایسی ہے جو کریکٹر ایسی نیشن کے لیے کافی ہیں، فواد چوہدری لیکس آڈیو کی فروخت اور قیمت ایسے بتا رہے ہیں جیسے خود اس میں ایجنٹ ہوں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں نے بھی دس مرتبہ کہا ہے کہ توشہ خان میں یہ نااہل ہوگا، عمران خان کو لاڈلہ نہ بنایا گیا تو یہ نااہل ہوگا، توہین عدالت میں ان کو ناک رگڑ کر معافی مانگنی پڑے گی، معافی مانگیں گے تو ہی معافی ملے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی آڈیو شاڈیو نہیں ویسے ہی چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کر رہے ہیں، کسی کے داماد ہونے سے اگر فائدہ نہیں پہنچنا تو نقصان بھی نہیں پہنچنا چاہیے، پلانٹ اگر آدھا وہاں ہے تو یا وہ حصہ لانے دیں یا یہاں جو آدھا ہے وہ جانے دیں، جنھوں نے ساری زندگی مانگنے کے سوا کچھ نہیں کیا،کیا ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے؟رانا ثنا نے کہا کہ اس فتنے کا کالج یونیورسٹی لاہور میں جلسہ کروایا جا رہا ہے کیا یہ لاقانونیت نہیں، اس یونیورسٹی کے وی سی کا محاسبہ ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے پورا بندوبست کیا ہے روز روز کی گیدڑ بھبکیاں ہیں کہ ادھر سے آئوں گا ادھر سے آئوں گا، یہ دس پندرہ ہزار لے کر آئے گا ہم نے 50 ہزار کا بندوبست کیا ہوا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کو جلسہ اور دھرنا کرنا دیں گے، روٹی چائے پانی بھی دیں گے، اگر ریڈ زون آئیں گے تو پھر ان کا پورا علاج کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان