08:40 pm
یہ ن لیگ کیساتھ ملکرمیچ فکس کرتا ہے، سلطان سکندراگرتم میں عزت اورغیرت ہےتو۔۔۔۔عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو خبردار کردیا

یہ ن لیگ کیساتھ ملکرمیچ فکس کرتا ہے، سلطان سکندراگرتم میں عزت اورغیرت ہےتو۔۔۔۔عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو خبردار کردیا

08:40 pm


مظفرآباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے عندیہ
دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ن لیگ کیساتھ ملکرمیچ فکس کرتا ہے، سلطان سکندراگرتم میں عزت اورغیرت ہےتو استعفیٰ دو، اگراستعفیٰ نہیں دو گےتو یہ قوم تمہیں معاف نہیں کریگی۔عمران خان نے جلسے میں اعلان کیا کہ ہم چیف الیکشن کمشنرکیخلاف ہر قانونی کارروائی کرینگے، سلطان سکندر راجہ یاد رکھو تمہیں عوام کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی نہیں کرنے دینگے۔جلسے میں وزیراعظم شہباز اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف امریکا میں مہنگےمہنگے ہوٹلزمیں ٹھہرا،کانپیں ٹانگنےوالی بلاول بھی امریکاگیا، سیلاب کے باعث سندھ کےایسےحالات ہیں کہ گھرتباہ،فصلیں تباہ ہوچکی، متاثرین سڑکوں پرپڑےہیں مگر بلاول صاحب امریکا جاکرپتا نہیں کون سی کہانی سنارہےہیں؟عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف تم مجھےنقصان پہنچاناچاہتےتھےلیکن اپنا ہی بیڑہ غرق کرلیا،ڈونلڈلو کہتا ہےکہ اگرشہبازشریف چیری بلاسم کو لےآئےتو پاکستان کا فائدہ ہوگا، چیری بلاسم کا لفظ میں نےاپنی طرف سےلگایاہےڈونلڈ لونےنہیں کہا تھا، شہباز کو چیری بلاسم اس لئےکہتاہوں جب بھی بوٹ دیکھتا ہےپالش شروع کردیتاہے۔جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری ملتےہیں پوچھتےہیں کیا پاکستان قربانیاں ضائع تونہیں ہونےدےگا؟میں نے ہمیشہ کہا کہ جب تک میں زندہ ہوں آپ کی قربانیاں ضائع نہیں ہونگی، دنیاکے ہرفورم پرمیں نےکشمیرکی آوازاٹھائی آپ کاسفیربنا،وعدہ ہے کہ جب تک زندہ ہوں ہرعالمی فورم پرکشمیرکی آوازاٹھاؤں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں کال دینے والاہوں، اپنی تیاری مکمل کرلو، آزاد کشمیرنے بھی میرےساتھ آناہے، آپ نےبچوں اور ملک کےمستقبل کیلئےمیرےساتھ نکلناہے۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان