07:09 pm
آٹھویں دن ہی طلاق ہوگئی تھی۔۔ ایاز امیر نے قتل ہونے والی بہو کے بارے میں کیا نئے انکشافات کردیے؟

آٹھویں دن ہی طلاق ہوگئی تھی۔۔ ایاز امیر نے قتل ہونے والی بہو کے بارے میں کیا نئے انکشافات کردیے؟

07:09 pm


میرے بیٹے کی پہلی شادی 8 دن بھی نہیں چلی تھی۔ پہلی بہو نے خود مجھے فون کر کے بتایا
کہ انکل میں اس شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ وہ لڑکی خوبصورت اور سلجھی ہوئی تھی۔ دوسری بہو بھی بہت پڑھی لکھی، سلجھی ہوئی اور خوبصورت لڑکی تھی۔ جب کہ سارہ انعام بہت معصوم اور پیاری لڑکی تھی اور شاہنواز کی تیسری بیوی تھی۔ میں نے اس سے پوچھا تھا کہ کیا تم اس لڑکے اور اس کیی عادات کو نہیں جانتی تھیں تب اس بچی نے کہا میں سب جانتی ہوں اور سب ٹھیک ہوجائے گا۔“یہ کہنا ہے صحافی اور اب بیٹے کے خوفناک جرم سے مشہور ہونے والے ایاز امیر کا۔ ایاز امیر کافی عرصے سے صحافت کررہے ہیں اور اس وقت دنیا دنیا میں کالم وغیرہ لکھتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کا بہیمانہ طریقے سے قتل کیا اور بعد ازاں جرم قبول بھی کیا۔ ایاز امیر کو بھی جسمانی ریمانڈ پر لیا گیا لیکن پھر کسی قسم کے ثبوت نہ ملنے کے بعد انھیں چھوڑ دیا گیا۔ آج دنیا نیوز میں بہو کے قتل کے بعد ایاز امیر کا پہلا کالم پبلش ہوا ہے جس میں انھوں نے مرحومہ سارہ اور ملزم شاہنواز کے بارے میں سنگین حقائق بیان کیے ہیں۔ شاہنواز کے کرتوتوں کا ذمہ دار کون؟ ایاز امیر نے لکھا کہ ان کی اپنی شادیاں بھی ٹوٹتی رہی ہیں جس کی وجہ سے وہ بیٹے کی اچھی تربیت نہیں کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر گھروں میں بچے ماں باپ کی ٹوٹتی شادیوں کا اثر لیتے ہیں لیکن وہ اتنے ظالم نہیں ہوتے۔ شاہنواز کے کیس میں وہ خود اور اس کا حد سے بڑھا ہوا نشہ اس بربریت کی وجہ بنا جس کا شکار معصوم سارہ ہوئی۔ دعا ہے کہ سارہ کو انصاف ملے سارہ انعام کے بارے میں ایاز امیر نے کہا کہ وہ اتنی اچھی لڑکی تھی کہ گھر کے ملازمین اور غریبوں کی مدد کے لئے پیسے بھیجا کرتی تھی۔ اسے زندگی میں وہ سکھ نہیں ملا جس کی وہ حقدار تھی لیکن دعا ہے کہ مرنے کے بعد اسے سکون ملے اور اس دنیا میں انصاف بھی۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان