08:19 pm
طاقت ور حلقوں سے مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے،عمران خان  کا طاقت ورحلقوں سے مذاکرات کا اعتراف

طاقت ور حلقوں سے مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے،عمران خان کا طاقت ورحلقوں سے مذاکرات کا اعتراف

08:19 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
ہے کہ بات سیاسی لوگوں سے ہی ہوگی، مجرموں کے ساتھ نہیں۔ جب آپ مذاکرات کر رہے ہوتے ہیں تو پھر باہر بات نہیں کرنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کئی عدالتوں کے اچھے فیصلے ہوتے ہیں کئی کے نہیں ہوتے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے متعلق میری ہمیشہ سے رائے رہی ہے کہ زبردست فیصلے کرتی ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ جس کو آپ این آر او کہتے ہیں وہ فیصلے بھی عدالتوں کے ذریعے ہو رہے ہیں، اس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ جیسے ہر سیاستدان اچھا نہیں ہوتا، جیسے صحافی اچھے برے ہوتے ہیں، ایسے ہی کئی عدالتوں کے اچھے فیصلے ہوتے ہیں کئی کے نہیں ہوتے۔ جس طرح چوروں کو دوسری بار این آر او دیا جا رہا تو لوگ سسٹم سے مایوس ہوچکے ہیں۔ چاروں صوبوں میں سیلاب فنڈز کی تقسیم کریں گے۔ لانگ مارچ کی کال آنےوالی ہے۔صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ نے ایک انٹرویو میں طاقتور شخصیت کے ساتھ ملاقات کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ جھوٹ میں بولتا نہیں اور سچ میں بول نہیں سکتا۔ اگر آپ بھی سچ نہیں بولیں گے تو کون بولے گا؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ جب ہمارے ان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں اور ان کا ابھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو اس حوالے سے کچھ بھی کہنا مناسب نہیں ہے۔ طاقتور حلقوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، جب آپ مذاکرات کر رہے ہوتے ہیں تو پھر باہر بات نہیں کرنی چاہیے۔ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی لوگ مذاکرات کے لیے کبھی دروازے بند نہیں کرتے۔ سیاسی لوگ ہیں، بات کرتے ہیں، بندوق نہیں اٹھاتے، بندوق کے زور پر تو بات چیت نہیں ہوتی اور بات سیاسی لوگوں سے ہی ہو گی، مجرموں کے ساتھ نہیں۔جب عمران خان سے پوچھا گیا کہ سیاسی لوگ آپس میں مذاکرات کی بجائے طاقتور حلقوں سے ہی مذاکرات کیوں کرتے ہیں تو پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ سیاست دانوں سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں مجرموں اور کریمنلز سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ لہذا ہم اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے۔صحافی نے کہا کہ آپ کو اتوار کے روز عدالت نے ضمانت دی کیا آپ بھی طاقتور ہیں۔ اس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے اوپر تو اتنے مقدمات بن گئے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آتا، اب تو یہ ایف آئی آر باقی رہ گئی ہے کہ میں نے چائے میں خشک روٹی ڈبو کر کیوں کھائی تھی۔عمران خان سے سوال کیاگیا کہ مریم نواز کو پاسپورٹ واپس مل گیا کیا کہیں گے؟ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ طاقتور کے لیے قانون اور کمزور کے لیے اور ہے۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان