08:20 pm
آخرکار وہ گھڑی آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا،سابق وزیراعظم عمران خان آخری کال کب دیں گے ،بتادیا

آخرکار وہ گھڑی آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا،سابق وزیراعظم عمران خان آخری کال کب دیں گے ،بتادیا

08:20 pm


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 12ربیع الاول کے بعد کسی بھی
وقت اسلام آباد مارچ کی کال دوں گا، پارٹی عہدیدران اسلام آباد مارچ کی بھرپور تیاری کریں۔ اے آروائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فیصل واوڈا، مونس الٰہی ، شیخ رشید نے شرکت کی۔عمران خان سے کے پی ضلعی عہدیداروں نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں پشاور ، نوشہرہ، چارسدہ ، اور صوابی کے عہدیدار شریک تھے۔ پنجاب کے جی ٹی روڈ کے اضلاع کے عہدیدار بھی شریک تھے۔عمران خان نے تمام عہدیدران کو ہدایت کی کہ کارکنان سے رابطوں میں تیزی لائی جائے اور مارچ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شریک کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 12ربیع الاول کے بعد کسی بھی وقت اسلام آباد مارچ کی کال دوں گا، پارٹی عہدیدران اسلام آباد مارچ کی بھرپور تیاری کریں۔مزید برآں اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی معافی قبول کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کر دیا۔ عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر رہے ہیں۔ عمران خان نے عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طاقتور حلقوں کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کر دی۔واضح ہو گیا اس ملک میں کوئی رول آف لاء نہیں۔ چوروں کو دوسری بار این آر او دیا جا رہا ہے، لوگ مایوس ہیں۔آج لوگوں میں مایوسی پھیل چکی ہے۔قومی اسمبلی میں واپس نہیں جائیں گے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ،بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھتے ہیں۔ سیاسی لوگ سیاسی بات ہی کرتے ہیں بندوق نہیں اٹھاتے۔ بات سیاسی جماعتوں سے بات ہو سکتی ہے لیکن مجرموں سے نہیں۔مجھ پر ایک ہی کیس رہ گیا ہے جو حکومت نے نہیں بنایا۔ مجھ پر یہی کیس بنانا رہ گیا ہے کہ چائے میں روٹی ڈال کر کھاتا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ٹیلی تھون سے جمع ہونے والے پیسے ہفتے کو تقسیم کریں گے۔عدالت نے بڑے زبردست فیصلے کئے ہیں۔ عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے ایک انٹرویو میں طاقتور شخصیت کے ساتھ ملاقات بارے میں سوال کے جواب میں کہا جھوٹ میں بولتا نہیں اور سچ میں بول نہیں سکتا، اگر آپ بھی سچ نہیں بولیں گے تو کون بولے گا؟ جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جب ہمارے ان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں اور ان کا ابھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو اس حوالے سے کچھ کہنا مناسب نہیں۔جب بات چیت چل رہی ہو تو عقلمندی یہی ہے کہ ایسا کوئی بیان نہ دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے بڑے زبردست فیصلے کیے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان