10:52 am
مریم اور نوازشریف کے بعد اب آصف زرداری کو بھی این آراو ٹو ملنے جارہا ہے

مریم اور نوازشریف کے بعد اب آصف زرداری کو بھی این آراو ٹو ملنے جارہا ہے

10:52 am

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم اور نواز کے بعد
اب آصف زرداری کوبھی این آراو ٹو ملنے جارہا ہے، نوازشریف کی واپسی یا الیکشن لڑنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان کے عوام ان کے بارے حقائق جانتے ہیں،ہمارا مطالبہ بس یہ ہے فوری الیکشن کرا دیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ تو سبکدوشی کا کہہ رہے ہیں، لیکن پاکستان کی سیاست میں ایک صورتحال یہ بھی ہے کہ آپ تعیناتی کو آئندہ الیکشن تک روک لیں، ایکسٹینشن کا لفظ استعمال نہیں کیا۔فرض کریں پاکستان میں اگر 29نومبر سے پہلے نگران حکومت بن جاتی ہے تو صورتحال مختلف ہوگی، ہمارا لانگ مارچ تو بالکل تیار ہے، اگر پاکستان میں عبوری حکومت آتی ہے تو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ طویل مدتی چیزوں والے فیصلے نگران حکومت نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ یہ چیف صاحب کی خواہش ہوسکتی ہے کہ پیچھے ہٹ جائیں لیکن ایسا ہوتا ہے نہیں، ابھی بھی پورا میڈیا سمیت سب فوج کے فیصلوں کو ہی دیکھیں گے،فوج کو سیاست سے دوری کیلئے دوتین سال کا عمل کرنا ہوگا، پھر پیچھے ہٹ سکتے ہیں، سیاسی جماعتیں بھی اس عمل کا حصہ ہوں گی، یہ نہیں ہوسکتاایک دن سب کچھ کرکے اگلے دن کہیں ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں،اس طرح تو ہونا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف صاحب نے معیشت کی بات کی ہے کہ معیشت پر فوکس ہونا چاہیے اس کے بغیر فارن ڈپلومیسی نہیں ہوسکتی۔لیکن معیشت سے پہلے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے۔میرے خیال میں اسٹیبلشمنٹ کو معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام کے بارے سوچنا چاہیے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، دونوں وزیرخزانہ آپس میں لڑ پڑے، مفتاح پر ن لیگی تنقید کررہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ مریم نواز لندن جائیں گی وہاں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنے پریس کانفرنس کریں کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے، جب سوال پوچھا جائے گا کہ یہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کس کے ہیں تو وہیں پریس کانفرنس ختم ہوجائے گی۔ اصل ایجنڈا این آراو ٹو ہے، این آراو ٹو مریم ، نواز کے بعد اب آصف زرداری کو ملنے جارہا ہے، نوازشریف واپس آبھی جاتے ہیں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ان کے الیکشن لڑنے سے بھی ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، پاکستان کے عوام حقائق جانتے ہیں کہ عمران خان مقبول لیڈر ہے۔ہمارا مطالبہ بس یہ ہے فوری الیکشن کرا دیں۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر