11:36 am
اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پارٹی طے کر چکی ہے کہ سب سڑکوں پر ہوں گے

اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پارٹی طے کر چکی ہے کہ سب سڑکوں پر ہوں گے

11:36 am

لاہور(نیوزڈیسک) صوبائی وزیرداخلہ و جیل خانہ جات کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی
فضا کو بر قرار رکھنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں،لاء اینڈ آرڈر کو خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں تشدد کے جو واقعات پیش آئے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس قسم کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔گوجر انوالہ میں نوجوان پر پولیس کی جانب سے تشدد پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اسی طرح فیصل آباد میں صحافی پر تشدد کے افسوس ناک واقعہ پر فوراَ َقانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔انہوں نے سیالکوٹ میں ذاکر کے قتل کے واقعہ کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پولیس کو ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت ترین حکمت عملی عمل میں لائی جائے اورقانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو افسران و اہلکاران اپنی ذمہ داری ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ نہیں نبھائیں گے ان کے خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔موجودہ سیاسی صورتحال پر صوبائی وزیر داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن قائم ہو چکا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔لانگ مارچ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ لانگ مارچ دو ہی صورتوں میں ہو گا۔ ایک جب چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان خود کال دیں گے تو ملک کے کونے کونے سے لوگ نکلیں گے اور دوسرااگر کسی نے عمران خان کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی غیر قانونی اقدام کیا گیا تو پارٹی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ فوراََ لانگ مارچ کی کال دے دی جائے گی۔اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیاتو پارٹی طے کر چکی ہے کہ سب سڑکوں پر ہوں گے، صوبائی وزیر داخلہ نے پاکستان اور انگلینڈکے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے کامیاب اور پر امن انعقاد پرپنجاب پولیس کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر