01:36 pm
عمران خان نے بشریٰ بی بی کی لیک آڈیو اصلی ہونے کا اعتراف کر لیا

عمران خان نے بشریٰ بی بی کی لیک آڈیو اصلی ہونے کا اعتراف کر لیا

01:36 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے سابق خاتون اول بشری بی بی اور ڈاکٹر ارسلان
کی لیک آڈیو اصلی ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے ذکر کیا کہ "ایک اور بھی آڈیو لیک ہے میرے گھر سے میرے محفوظ لائن سے بشریٰ بیگم کال کر رہی ہیں کسی کو وہ بھی لیک کی گئی تھی"۔ میزبان نے سابق وزیر اعظم سے سوال کیا کہ تو آپ کو شک ہے کہ یہ موجودہ حکومت نے کال لیک کی ؟ جس پر چیئر مین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ "جس نے بھی کی ہے سوال یہ ہے کہ اسے ریکارڈ کس نے کیا "؟ واضح رہے کہ ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں بظاہر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ ڈاکٹر ارسلان خالد کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں "کہ اتنے لوگوں کا فون آیا ہوا تھا کہ آپ کا سوشل میڈیا ایکٹو تھا، اب ایک ہفتے سے ایکٹونہیں ہے، ایسا کیوں ہے بیٹا؟ آج کل تو آپ لوگوں کو بہت ایکٹو ہونا چاہیے"۔ مبینہ آڈیو لیک میں بشریٰ بیگم ارسلان کو ہدایات دیتی ہیں کہ "علیم خان جیسے بہت سے لوگ میرے اور خان صاحب کے حوالے سے بولیں گے، یہ لوگ اور زیادہ گند ڈالیں گے،فرح کا ذکر کریں گے،آپ نے اس کا ایشو نہیں بنانا، بس آپ نے ان سب کو غداری کے ساتھ لنک کر دینا ہے"۔ آڈیو لیک میں مزید سنا جا سکتا ہے کہ سابق خاتون اول کہتی ہیں کہ " سوشل میڈیا میں لیٹر کو اٹھانا ہے، ہمیں پتا ہے لیٹر صحیح ہے اور غداری کی وجہ سے یہ سب اکٹھے ہو گئے ہیں، یہ لوگ اپنے آپ کو بچانے کیلئے غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں، غداروں میں باہر کی قوتیں بھی ہیں اور اندر کی بھی ہیں ، آج آپ نے روس کامعاملہ اٹھانا ہے کہ ملک کے ساتھ غداری ہو رہی ہے، ان (روس)کو بھی پتا ہے کہ خان اور ملک کے ساتھ غداری ہو رہی ہے،آج ان کا بیان بھی آیا ہے۔ حکومت شفاف انتخابات اور عوامی مسائل پر بات کرنا چاہتی ہے تو بیٹھنے کو تیار ہیں ، عمر سرفراز چیمہ سابق خاتون اول نے کہا کہ "میرے اور خان کے متعلق انہوں نے بہت گند اڑانا ہے،آپ نے اسے بھی غداری کے ساتھ لنک کر دینا ہے،خاتون اول کی ہدایات پر ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ ایسا ہی کریں گے کہ یہ خود غدار ہیں اس لئے دوسروں کو ملوث کر رہے ہیں"۔


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی