05:21 pm
عمران خان نے ریاست کیخلاف غداری کی سازش کی: وزیراعظم شہباز شریف

عمران خان نے ریاست کیخلاف غداری کی سازش کی: وزیراعظم شہباز شریف

05:21 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عمران خان نے ریاست پاکستان کے خلاف غداری کی سازش کی، سائفر کے معاملے میں قوم اور ملک کے ساتھ بدترین بددیانتی کی گئی، کبھی کسی نے وطن کا وقار اس طرح مجروح نہیں کیا، آڈیو لیک کرنے
میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ آڈیو لیک میں کہا گیا امریکا سے آنے والے تار پر امریکا کا نام نہیں لینا، عمران نیازی دن رات جھوٹ بولتا ہے قوم سے فراڈ کرتا ہے، میں قسم کھا کرکہتا ہوں کہ یہ فراڈیا ہے، آڈیو ہر چیز بتا رہی ہے، اس نے افواج پاکستان کو تقسیم کرنےکی کوشش کی، عمران خان نے ریاست پاکستان کے خلاف غداری کی سازش کی، اس پر کابینہ انکوائری کمیٹی بناچکی ہے، آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اگر یہ شخص پاکستان پر دوبارہ مسلط ہوا تو یہ پاکستان کو تباہ کردے گا، اداروں کو تباہ کردےگا۔آرمی چیف کی تعیناتی کے سوال پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ آئین و قانون میں درج ہے اس کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہوگا، آپ پریشان نہ ہوں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں (پی ٹی آئی) نے قوم کو ایک بدترین کرائسز سے گزارا ہے، آئی ایم ایف کا معاہدہ خود کیا اور شرائط کی دھجیاں اڑائیں، ہم نے کوشش کی کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوجائے، اس وقت کے خزانہ کے وزیر نے کس طرح کنفیوژن پیدا کی، عمران نیازی باربار کہہ چکا ہےکہ پاکستان سری لنکا بننےجا رہا ہے، اس نے کہا کہ میں کے پی میں 300 یونٹ لے کر آؤں گا، ایک بھی یونٹ نہیں لایا، کے پی قرض لے لے کر ڈیفالٹ کے قریب ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے این آر او خود اپنی ذات کو دیا، پھر کہتے ہیں کہ نیب قوانین میں جو تبدیلی کی گئی یہ این آر او ہے، مریم بیٹی کا جو کیس ہے اس کا اس ترمیم سےکوئی تعلق نہیں، عمران نیازی کے زمانے آرڈیننسس جاری ہوا ، ملین پاؤنڈ کا ڈاکا این آر او نہیں توکیا ہے، ان کی ہمشیرہ علیمہ خان صاحبہ کو این آر او میں نے دیا تھا ؟ ایک شخص کو ایف بی آر کلین چٹ دےدے تو یہ این آر او نہیں؟ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا 190 ملین پاؤنڈ کا مارا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے برطانیہ اور یو اے ای ، سعودی عرب، قطر نے مدد کی، چین، امریکا،جاپان سمیت متعدد ملکوں نےمتاثرین کے لیے دل کھول کر مددکی، یہ ٹولہ پتھر دلی سے چاہتا ہےکہ دنیا امداد نہ دے اور پاکستان تباہ و برباد ہوجائے،سیلاب متاثرین کے لیے وفاقی خزانے سے 100ارب روپے خرچ کر رہےہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 70 ارب روپے متاثرین کو دیے جاچکے ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے اب بھی خیموں اور خوراک کی ضرورت ہے۔


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی