06:26 pm
آوازیں جوڑ کر آڈیوز بنائی جا رہی ہیں مگر ایسے کبھی بھی آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت نہیں کر سکتے ۔۔۔فواد چوہدری نے بڑا چیلنج کر دیا

آوازیں جوڑ کر آڈیوز بنائی جا رہی ہیں مگر ایسے کبھی بھی آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت نہیں کر سکتے ۔۔۔فواد چوہدری نے بڑا چیلنج کر دیا

06:26 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا عمران خان کی نئی
آڈیو سے متعلق کہنا ہے کہ کیا اس طرح آوازیں جوڑ کر آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت کر لیں گے؟ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ یہ نہیں ہونا یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں ان کا بھی لوگوں کو پتہ ہے اور کیسے بن رہی ہیں ان کا بھی علم ہے،اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ ہی کرے گا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سیاسی حریف وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ آڈیو سے ثابت ہوا عمران خان خرید و فروخت کرتے رہے۔ شرجیل میمن نے اے آر وائے نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔سندھ ہاؤس میں کسی ممبر کی خرید و فروخت نہیں ہوئی۔جو ہم پر ووٹ خریدنے کی الزام تراشی کرتا تھا وہ خود اس میں ملوث نکلا۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کا نام ہارس ٹریڈنگ میں بھی صف اول پر آ رہا ہے۔ یاد رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی ہے۔عمران خان کو آڈیو لیکس میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ آپ کو یہ بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے۔یہ نمبر گیم ایسا ہے نہیں،ایسا مت سمجھیں کہ سب ختم ہو گیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڈیو لیک میں یہ بھی کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب سے لے کر 48 گھنٹے کافی وقت ہے،اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں۔ میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔پانچ تو میں خرید رہا ہوں، میں نے میسج دینا ہے ، وہ پانچ بڑے اہم ہیں۔اس کو کہیں 5 اور سیکیور کر دے تو 10 ہو جائیں گے، گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔اس وقت قوم الارم ہوئی ہے،لوگ چاہ رہے ہیں کسی طرح ہم جیت جائیں۔اس لیے کوئی فکر نہ کریں یہ غلط ہے یا صحیح۔ کوئی بھی حربہ ہو۔ایک ایک بھی کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بہت فرق پڑے گا۔

تازہ ترین خبریں

آڈیولیکس پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہئے ، سپریم کورٹ

آڈیولیکس پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہئے ، سپریم کورٹ

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے  خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا