03:04 pm
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا عمران خان کو اداکارکہنےاور بھارتی اداکاروں سے موازنے پر ردِ عمل سامنے آ گیا

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا عمران خان کو اداکارکہنےاور بھارتی اداکاروں سے موازنے پر ردِ عمل سامنے آ گیا

03:04 pm


پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان
کے عمران خان کو اداکارکہنے اور بھارتی اداکاروں سے موازنہ کرنے کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم پر فائرنگ کا مقدمہ کئی دن تک درج نہ ہونا شہباز حکومت کی نااہلی ہے،سپریم کورٹ نہ جاتے تو تاحال یہ ایف آئی آر ہوا میں لٹکی ہوتی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم اور وزیرداخلہ سمیت وزراء صرف پریس کانفرنس کرتے رہے جبکہ حکومتی عہدیدار تفتیشی افسر بن کر اس کیس پر رائے دیتے رہے۔ملک کے فوجداری قانون کا مذاق اڑایا گیا۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا شاہ رخ اور سلمان خان کا حوالے دینے سے واضح ہوتا ہے کہ وہ بھارتی فلموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ فضل الرحمان نے عمران خان پر قاتلانہ حملہ جھوٹ اور ڈرامہ قرار دیا تھا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداکاری میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اس کی ڈرامہ بازیاں سمجھ نہیں آتیں،ہڈی کا علاج کینسر کے ہسپتال میں حملے کا پرچہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پرچاہتے ہیں ایسی گفتگو کوئی عام شہری نہیں کرتا جو ملک کا سابق وزیر اعظم کہہ رہا ہے،عمران خان ساری دنیا کو چور چور کہتا رہا بعد میں خود چور نکلا۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پہلے ان کے جھوٹ اور آفیشل ڈاکومنٹس پر جے آئی ٹی بننی چاہیے،یہ لوگ کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکتے، حکومت ڈٹ جائے اور کوئی نرمی نہ برتی جائے،سپریم کورٹ کے فل کورٹ سے ارشد شریف تحقیقات سے پہلے ہم وزیر اعلیٰ کے پی کے کو بھی شامل تفتیش ہونا ہوگا ۔

تازہ ترین خبریں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں