05:44 pm
ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان کو ریلیف دینے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا قانون تبدیل کرنے کا فیصلہ

ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان کو ریلیف دینے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا قانون تبدیل کرنے کا فیصلہ

05:44 pm

پشاور (نیو زڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال میں مزید ترمیم
کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یکم نومبر 2008 سے لیکر اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی پوچھ گچھ نہیں کی جاسکے گی۔ ترمیمی مسودے میں کہا گیا ہے کہ 14سال کے دوران دستاویزات کی کمی ہیلی کاپٹر میں سفر کرنےوالے شخص سے بھی پوچھ گچھ نہیں کی جاسکے گی۔سرکاری ہیلی کاپٹر کو کرایے پر ذاتی مقاصد کےلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ ذاتی مقاصد کے استعمال کےلئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے اجازت لینی ہوگی۔سرکاری ہیلی کاپٹر اب وزیراعلیٰ کے علاوہ وزیر، مشیر ، معاون خصوصی یا سرکاری اہلکار بھی استعمال کرسکتا ہے۔ ہیلی کاپٹر کے استعمال کےلئے وزراء کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل میں ترامیم کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال کا کیس نیب میں چل رہا تھا ۔نیب کی جانب سے مرتب کردہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے مجاز اتھارٹی کے اجازت کے بغیر خیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر 166 گھنٹے استعمال کیا جس سے قومی خزانے کو 7 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔ جبکہ اوورہالنگ کرنے کی مد میں قومی خزانے کو 3 کروڑ 70 لاکھ کا نقصان ہوا۔دستاویزات کے مطابق گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے استعمال کے لیے سال 2010 میں دو ہیلی کاپٹر خریدے گئے اور ہیلی کاپٹر صرف وزیر اعلیٰ کی اجازت سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔وزیر اعلیٰ کی اجازت سے 1800 غیر متعلقہ لوگوں نے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا جس سے قومی خزانے کو 24 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ غیر متعلقہ لوگوں نے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو 561 گھنٹے استعمال کیا اور فلائٹ کے دوران وزیر اعلیٰ اور گورنر دونوں موجود نہیں تھے۔دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے قومی خزانے کو 34 کروڑ ستر لاکھ کا نقصان ہوا۔ دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ یہ سب کچھ کیس میں نامزد ملزم پرویز خٹک کی ایما پر ہوا۔دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے دونوں ہیلی کاپٹرز کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال پر دیا تھا مگر 1800 لوگوں نے 561 گھنٹے سے زائد سرکاری ہیلی کاپٹر کو استعمال کیا لیکن اس مد میں رقم قومی خزانے میں جمع نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبریں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں