05:49 pm
نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا ایک یتیم بچے سے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین تک کادردناک مگر ہمت بھر

نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا ایک یتیم بچے سے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین تک کادردناک مگر ہمت بھر

05:49 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا
کا دنیا میں کوئی خونی رشتہ دار نہیں۔ پاکستان آرمی کے ڈسپلن سے ایک یتیم جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا چیئرمین بن گیا۔ساحر شمشاد مرزا تحصیل و ضلع چکوال کے گائوں ملہال مغلاں میں پیدا ہوئے۔جوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے سے پہلے اُنکے والدین دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے۔ذاتی محنت‘ وطن کی خدمت اور لگن کے جذبے کے ساتھ خود پڑھا۔ جب پی ایم اے لانگ کورس کیلئے ہائوس ایڈریس لکھنا پڑا تو اُنہوں نے یونٹ کا ایڈریس لکھوا دیا۔ اُن کا کوئی بہن بھائی اس دنیا میں نہیں۔ انکی مرزا فیملی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں۔ اُنہوں نے جب آرمی جوائن کی تو بدقسمتی سے اس وقت اُنکے والدین دنیا میں نہیں تھے۔ وہ ایک یتیم بچے کے طور پر پلے بڑھے‘ انکے والد اُس وقت اللہ کو پیارے ہو گئے جب ساحر شمشاد مرزا صرف 8برس کے تھے۔ آپ کے والد کے اللہ کو پیارے ہونے کے بعد اُنکی والدہ نے اُنہیں پڑھایا۔جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے نئے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا ہلال امتیاز ملٹری پاکستان آرمی کے فور سٹار رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں اور 27نومبر 2022ء اتوار کو 18ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔ وہ 1987ء میں سروس میں آئے اور 8ویں سندھ رجمنٹ کے کمانڈنٹ بنے۔وہ ٹین کور راولپنڈی کو کمانڈ کر رہے ہیں۔ پاکستان آرمی کے وائس چیف آف جنرل سٹاف‘ ایڈجوٹینٹ جنرل اور چیف آف جنرل سٹاف کے عہدوں پر رہے ہیں۔ انکی یونٹ 8سندھ رجمنٹ ہے۔ انہیں 2018ء میں ہلال امتیاز ملٹری‘ کریسنٹ آف ایکسی لنس کا اعلیٰ اعزاز ملا۔سیاچن گلیشیر Claspجنرل سروس میڈل تمغہ دفاع سے نوازا گیا۔ 1998ء میں تمغہ بقاء (نیوکلیئر ٹیسٹ میڈل) دیا گیا۔ 2002ء میں تمغہ استقلال پاکستان انڈیا کے ساتھ کشیدگی کا مقابلہ کرنے کا میڈل دیا گیا


تازہ ترین خبریں

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں، مریم نواز کا مشورہ

عمران خان پہلےخود جیل جائیں پھرتحریک شروع کریں، مریم نواز کا مشورہ