02:03 pm
خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

02:03 pm


،عمران خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا رہے ہیں،مجھ پر
تین خود کش حملے ہوئے آج بھی عوام کے سامنے کھلے میدان میں کھڑا ہوں، مولانا فضل الرحمان (نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) اور حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے وہ کہتے ہیں اسلام آباد آتا تو تباہی مچ جاتی، اگر وہ آتے تو ان کی تباہی مچ جاتی، 10 لاکھ لوگوں کو اکھٹا کرنے کا کہہ کر صرف 10 ہزار لوگ جمع کرسکے،ملک کے خلاف کوئی سازش ہے تو اس کا نام عمران خان ہے،عمران خان کو ایک گولی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا رہے ہیں،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی عوام کے سامنے کھلے میدان میں کھڑا ہوں ،ہمیں عمران خان کا ایجنڈا معلوم تھا، ہم نے اس کے ایجنڈے کو ناکام بنایا،ابا نے اپنے نکے کو عاق کردیا، ہم کیا کرسکتے ہیں،ملک میں مستحکم سیاسی نظام کی جنگ لڑ رہے ہیں،اگر یہ استعفے دیں تو ملک کا نظام ان سے پاک ہوجائیگا۔پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئیانہوں نے کہا کہ ہم نے صرف عمران خان کی حکومت ختم نہیں کی، ہم نے ملک کو بچایا ہے، ہم نے پاکستان کو عالمی تنہائی اور معاشی دیوالیہ پن سے بچایا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں کہ ان کی حکومت کے خلاف سازش ہوئی ہے، ان کی حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، ہم نے ڈنکے کی چوٹ پر انہیں اقتدار سے نکالا ہے، ہم نے انہیں گریبان سے پکڑ کر اقتدار سے باہر کیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج عمران خان کو آزادی یاد آگئی، ہمیں ان کی آزادی کی حقیقت معلوم ہے،وہ آزادی نہیں آوارگی چاہتے ہیں، ان کے جلسے دیکھنے کے بعد بھی کیا قوم نہیں جانتی کہ وہ آزادگی کے نام پر فحاشی اور آوارگی چاہتے ہیں۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ عمران خان ہماری معاشی اقدار کو ختم کرنا چاہتے ہیں، وہ ہمارے نوجوانوں کو بزرگوں کے خلاف کھڑا کرنا چاہتے ہیں تاہم ہم نے اپنے گھر کی حفاظت کرنی ہے، ہم نے اپنے نوجوان کو اسلام، اپنی اقدار، بڑوں کی فرمابرداری کا راستہ دکھانا ہے، ہم مغربی تہذیب کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف معاشی اور سیاسی عدم استحکام ہی پیدا نہیں کیا بلکہ انہوں نے پاکستان کے اخری حصار، ہماری دفاعی قوت کو بھی تقسیم کرنے اور آپس میں لڑانے کی کوشش اور سازش کی ہے، اگر ملک کے خلاف کوئی سازش ہے تو اس کا نام عمران خان ہے،اس کے خلاف کوئی اور سازش نہیں ہوسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے پنڈی میں جلسہ کیا، دعوے کیے تھے 10 لاکھ لوگ جلسے میں لاؤں گا، کہتے تھے کہ اسلام آباد آؤں گا، کیوں نہیں آئے اسلام آباد، کہتے ہیں اسلام آباد آتا تو تباہی مچ جاتی، میں کہتا ہوں کس کی تباہی مچ جاتی، اگر وہ آتے تو ان کی تباہی مچ جاتی، وہ اسلام آباد پھر آکر دکھائیں، کہا تھا کہ 10 لاکھ لوگوں کو اکھٹا کروں گا، صرف 10 ہزار لوگ جمع کرسکیں، ان میں کئی ہزار سرکاری ملازمین کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ جلسے میں شرکت کریں۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ عمران خان کو ایک گولی تو وہ اپنے گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا رہے ہیں، انہوں نے کہا مجھ پر 3 خود کش حملے ہوئے لیکن آج بھی عوام کے سامنے کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان کا ایجنڈا معلوم تھا، ہم نے اس کے ایجنڈے کو ناکام بنایا، انہوں نے مخالفین کے نیب کو استعمال کرکے انتقامی کارروائیاں کیں، ہم تو آج بھی اسے استعمال نہیں کر رہے، انہوں نے سیاست دانوں کو گرفتار کیا، مقدمے بنائے، ان کا منشور کو چور چور کہنا تھا، اگر ہمیں ا نتقام لینا ہوتا تو ہم نیب کے قانون میں ترامیم نہ کرتے، ہم انسانی حقوق کے منافی شقیں نکالیں، اگر انتقام لینا ہوتا تو ہم وہ شقیں نہ نکالتے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان پہلے کہتے تھے کہ نیب کا اسٹیبلمنٹ سے کوئی تعلق نہیں اور آج کہتے ہیں کہ نیب اسٹیبلشمنٹ کے کنٹرول میں تھا، پہلے کہتا تھا کہ یہ بھی چور ہے وہ بھی چور ہے اور آج کہتا ہے کہ مجھے تو آئی ایس آئی والے کہتے تھے کہ یہ چور ہیں تو میں ان کے خلاف مقدمے دائر کرتا تھا، انہوں نے کہا کہ آج وہ آئی ایس آئی اور فوج کیوں خراب ہوگئی، آج تمہاری پشت سے ہاتھ اٹھالیا تو آج وہ گناہ گار ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ جب فوج ان کے ساتھ تھی اور ان پر تنقید ہو رہی تھی تو فوج بھی ٹھیک تھی، جنرل قمر جاوید باجودہ بھی ٹھیک تھے، باجوہ صاحب کو لوگ نکے دا ابا کہتے تھے تو آج جب ابے نے اپنے نکے کو عاق کردیا ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں، اب وہ چیخ رہا ہے کہ فوج نے میرے ساتھ کیا، اسٹیبلشمنٹ نے میرے ساتھ کیا،آج انہیں مکافات عمل کا سامنا ہے اور وہ بند گلی میں چلے گئے ہیں، اب ان کے پاس نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج عمران خان دھمکیاں دیتا ہے کہ استعفے دے دوں گا، کیا انہوں نے اس قبل استعفے نہیں دیے، کیا پھر اسمبلی میں واپس نہیں آئے، ہم سمجھتے ہیں کہ اگر یہ استعفے دیں تو ملک کا نظام ان سے پاک ہوجائیگا، خس کم جہاں پاک، یہ ملک میں عدم استحکام لانے کے لیے دھمکیاں دے رہے ہیں، ہم ملک میں مستحکم سیاسی نظام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کا ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنے کا اییجنڈا ناکام ہوگیا، آج ہم معاشی استحکام کی جانب جا رہے ہیں، آج ملک گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آگیا، ملک کی سمت درست ہوگئی، حکومت نے سود سے پاک معاشی نظام کے فیصلے پر عمل کرنے کا اعلان کردیا ہے، ہم آگے بڑھیں گے۔


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

مجھے امید ہے جنرل عاصم کی تعیناتی بہت مثبت ثابت ہو گی۔۔۔سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نئے تعینا ت کئے گئے جنرل عاصم کیلئے نیک خوہشات

مجھے امید ہے جنرل عاصم کی تعیناتی بہت مثبت ثابت ہو گی۔۔۔سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نئے تعینا ت کئے گئے جنرل عاصم کیلئے نیک خوہشات

سکولز میں میوزک ٹیچرزبچوں کو نعت قوالی حمد سکھائیں گے۔۔۔اچھا انسان بنائیں گے

سکولز میں میوزک ٹیچرزبچوں کو نعت قوالی حمد سکھائیں گے۔۔۔اچھا انسان بنائیں گے

بڑی خبر ۔۔۔توشہ خانہ تحائف بیچنے کا الزام،فرح خان کیجانب سے عمر فاروق ظہور سمیت دیگر کو 5 ارب کا لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا

بڑی خبر ۔۔۔توشہ خانہ تحائف بیچنے کا الزام،فرح خان کیجانب سے عمر فاروق ظہور سمیت دیگر کو 5 ارب کا لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی  کی مشکلات میں مزید اضافہ۔۔۔ ایف آئی اے کی جانب سے بڑا حکم دے دیا گیا

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی مشکلات میں مزید اضافہ۔۔۔ ایف آئی اے کی جانب سے بڑا حکم دے دیا گیا

آج چھڑی بدلی۔۔۔ 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بدل جائیگی،شیخ رشیدنے پی ڈی ایم کی طر ف نیا تیر داغ دیا

آج چھڑی بدلی۔۔۔ 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بدل جائیگی،شیخ رشیدنے پی ڈی ایم کی طر ف نیا تیر داغ دیا

بامقصد زندگی عطا کی گئی ،عنقریب گمنامی میں چلا جاؤں گا لیکن فوج سے روحانی رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا۔۔۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ک

بامقصد زندگی عطا کی گئی ،عنقریب گمنامی میں چلا جاؤں گا لیکن فوج سے روحانی رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا۔۔۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ک

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔۔۔جانیں مکمل تفصیل

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔۔۔جانیں مکمل تفصیل

پاک فوج میں کمانڈ تبدیلی کی تقریب جاری و ساری جنرل باجوہ کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔۔۔۔دیکھیں براہ راست نشریات

پاک فوج میں کمانڈ تبدیلی کی تقریب جاری و ساری جنرل باجوہ کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔۔۔۔دیکھیں براہ راست نشریات