07:32 pm
جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

عاصمہ شیرازی نے اپنے وی لاگ میں دعویٰ کیا کہ جنرل باجوہ نے میرے ایک سوال پر بڑے دکھی دل کیساتھ
جواب دیا تھا کہ ہائبرڈ رجیم اور عمران نیازی کی سپورٹ کیوجہ سے ہم چار جرنیل قربان ہوئے ہیں عاصمہ شیرازی کا کہناتھا کہ میں نے جنرل باجوہ سے کہا کہ آپ کو ہائبرڈ رجیم کی ذمہ داری لینا پڑے گی، یہ اتناسادہ معاملہ نہیں ہے اسکا جو نقصان ہوا ہے اسکا آپکو آگے تک جواب دینا پڑے گا۔ سینیر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے اس پر کہا کہ آپکی بات درست ہے جس طرح سے فوج کیساتھ پچھلے کچھ عرصے میں جو رویہ اختیار کیا گیا ہے ہم 4 جرنیل اس پہ قربان ہوئے ہیں۔ عمران میر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ باجوہ صاحب کے حصے میں جو "عزت افزائی " آئی وہ جو بویا اسی کو کاٹا کے مصداق ہے۔ قربان تو بیچارے وہ جرنیل ہوگئے جنہوں نے باجوہ صاحب کے بعد آرمی چیف بننا تھا۔پہلے تین سال کی ایکسٹینشن ان کا حق کھا گئی اور اب سارے جرنیل ان کی وجہ سے متنازعہ ہوگئے اور دلوں میں رنجشیں الگ سے آئیں۔ گل بخاری کاکہنا تھا کہ صدقے جاؤں ۔ اربوں روپے بنا کر اور ملک کو برباد کر کے “قربان” ہو گئے۔ مرتضیٰ ڈار نے تبصرہ کیا کہ کیا ہی اچھا ہوتا عاصمہ شیرازی نے خود یا کسی اور صحافی نے حضور سے احمد نورانی کی سٹوری بارے بھی کوئی لمبا چوڑا سوال کیا ہوتا اور اس بارے وہ یونہی بتا رہی ہوتیں۔ خیر اس قربان والے معاملے پر جس نے اپنا آئین توڑا اس پر تنقید کی بجائے جس کے لیے توڑا اس پر تنقید کی جارہی ہے۔ کاشف علی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اگر ہائبرڈرجیم ہے تو پی ڈی ایم کی حکومت کونسل دیسی گھی سے بنی ہوئی ہے. سوشل میڈیاصارف وقار سیٹھ نے تبصرہ کیا کہ ادارے کا وقار ، بھرم ، عزت ، احترام ، ڈسپلن ، یونیٹی ، مقبولیت ، رعب و دبدبہ بھی قربان ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی