06:51 pm
اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

06:51 pm


سوشل میڈیا پروائرل ایک رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی مقبولیت عوامی سطح کو چھونے لگی
جبکہ حکمران اتحاد کی مقبولیت میں کمی سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اتحادی حکومت آنے کے بعد 35ضمنی انتخابات میں سے پی ٹی آئی نے 27 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے 18 لاکھ 59 ہزار 322 ووٹ حاصل کئے جبکہ حکومتی اتحادیوں نے 15 لاکھ 98 ہزار 391 ووٹ حاصل کئے۔حکومتی اتحادیوں میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، جےیوآئی ف، اے این پی اور دیگر جماعتیں شامل ہیں۔لیگ ن نےاقتدار میں آنے کے بعد 5 صوبائی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف نے 18 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ن لیگ قومی اسمبلی کی کوئی نشست نہ جیت سکی، پیپلزپارٹی نے 2 قومی اسمبلی کی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 11 میں سے نو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ایم کیوایم نے ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی لیکن اسکی وجہ اس سیٹ پر تحریک انصاف کا بائیکاٹ تھا۔فوادچوہدری کا اس پر کہنا تھا کہ تمام تر ریاستی طاقت اور دھاندلی کے بعد بھی امپورٹڈ گورنمنٹ بری طرح ناکام ہوئ، اب عوام میں جانے کا خوف ان کی راتوں کی نیند حرام کر رہا ہے، اب بھی وقت ہے عوام کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم کریںسوشل میڈیا پر وائرل اس رپورٹ کو الیکشن کمیشن سے منسوب کیا جارہا ہے لیکن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ یا ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایسی کوئی پریس ریلیز نہیں جبکہ اس رپورٹ کے حقائق درست ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں سے الیکشن لڑا اور 7 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کوکسی سیٹ پر کامیابی نہ مل سکی جبکہ پیپلزپارٹی ملتان اور کراچی کی سیٹ جیتنے میں کامیاب رہی۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر