11:43 am
مریم نواز والد کے پلیٹ لیٹس پورے کرنےکیساتھ ساتھ دماغ کیلئے بھی معالج رکھیں۔۔۔مریم نواز کے بیان پر شیری مزاری کا کراراساجوابی وار

سلام آباد ( نیوزڈیسک) نواز شریف کی نااہلی سازش کا نتیجہ نہیں، مریم نواز والد کے پلیٹ لیٹس 
پورے کرنے کے ساتھ دماغ کے لیے بھی معالج رکھیں، مریم نواز کے بیان پر شیری مزاری کا سخت ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل آگیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان عقل و فہم کے سنگین مسائل سے دوچار ہے، مریم نواز کے والد کی سیاست سے قوم اچھی طرح واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی سازش کا نتیجہ نہیں ان کے اپنے کرتوتوں کا ثمر تھا، پاناما لیکس خود نواز شریف کے دور میں منظرعام پر آئیں۔شیریں مزاری نے کہا کہ پاناما جیسے عالمی انکشاف سے نواز شریف کی کرپشن بے نقاب ہوئی اور ان کے خلاف تحقیقات سپریم کورٹ کی نگرانی میں جے آئی ٹی نے کیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی، کرپشن پر فیصلے، سپریم کورٹ، احتساب عدالت نے سنائے، یہ حقیقت قوم تسلیم کرچکی ہے کہ نواز شریف نے لوٹ مار کو اولین ہدف بنایا، جب وہ اقتدارسے نکلے تو این آر او اور چوری معافی کیلئے ہاتھ پاؤں مارتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز والد کے پلیٹ لیٹس پورے کرنے کے ساتھ دماغ کے لیے بھی معالج رکھیں، ملک کے خلاف کرپٹ خاندان کے عزائم کی راہ میں بڑی رکاوٹ عمران خان ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے عمران کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے کہا تھا کہ ’آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا تھا۔

تازہ ترین خبریں

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

عوام تیار ہوجائے، پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان

پشاور،ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اہم فیصلے ہونے کے امکانات

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی