05:40 pm
ساتھ بیٹھیں، بات کریں، عام انتخابات کی تاریخ دیں،عمران کی حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش

لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے
حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کردی۔لاہور میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ ہم ڈیفالٹ کی طرف جارہے ہیں، ترسیلات زر گرنا شروع ہوگیا ہے، ہمارے دور میں قرضے واپس نہ کرنے کا خطرہ 5 فیصد تھا، اب 100 فیصد ہوگیا ہے، سرمایہ کاروں کو ان کے اوپر اعتماد نہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن گرنا شروع ہوگئی ہے، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مزدور نہیں مل رہے تھے، ہمارے دور میں 6 فیصد اکانومی گرو کررہی تھی۔ان کا کہنا تھاکہ انتخابات کی طرف نہیں جائیں گے تو ملک میں استحکام نہیں آئے گا، اسمبلیوں کی تحلیل کے فیصلے کے پیچھے پاکستان ہے، پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑتے ہیں تو 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوگا۔حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ یہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، بات کریں اور عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلیاں توڑ دیں گے، آپ کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، ہمیں بتائیں کیا آپ چاہتے ہیں، 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوں اورآپ مرکز میں بیٹھے رہیں، ہم نے بڑی کوشش کی، یہ الیکشن کا نام نہیں لیتے، یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ، الیکشن میں انہیں پٹ جانا ہے، معیشت میں تباہی کی طرف جارہے ہیں، یہ کیسے نکالیں گے ہمیں، آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل کرو اور جیل میں ڈالو، اسمبلی میں بیٹھ کر ان لوگوں نے اپنے کیسز ختم کرالیے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

سعودی عرب : زائرین کی بس الٹنے سے 20 افراد جاں بحق، 29 زخمی

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد، یاسمین راشد سمیت متعدد عہدیداروں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات  ذاتی رائے  ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ  کی نمائندگی نہیں  کرتے، ویدانت پٹیل کی وضاحت

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق