12:42 pm
عمران خان سوچ لیں وہ غداروں اور چوروں سے مذاکرت کرنے کو تیار ہیں۔۔۔؟ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان پر طنز کے تیر چلا دئیے 

لاہور ( نیوزڈیسک)وفاقی وزیر ریلویز و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے مذاکرات فیصلہ کیا تو مطالبات

دوطرفہ ہوں گے ،عمران خان سوچ لیں وہ غداروں اور چوروں سے مذاکرت کرنے کو تیار ہیں تا اپنے مقصد کے حصول کیلئے انکا کوئی اصول نہیں،اب عمران خان کا جھوٹابیانیہ باقی ہے نہ نام نہاد دیانت کا افسانہ اور نہ ہی پہلے سے سہولت کار ،الیکشن ہوئے تو خم ٹھونک کر مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں قانون سازی کیلئے بنتی ہیں توڑنے کیلئے نہیں ،تمام اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہیے ، ہم اسمبلیوں کی تحلیل کے عمل کی حمایت نہیں کرتے۔مذاکرات ہمیشہ سے سیاسی جمہوری عمل کا حصہ ہیں ، پیچیدہ مسائل کا واحد حل بات چیت ہی ہے ۔مگر چیئرمین پی ٹی آئی اچھی طرح سوچ لیں کیا وہ غداروں اور چوروں سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں ؟ ، یا اپنے مقصد کے حصول کیلئے ان کا کوئی اصول نہیں ؟۔عمران خان یہ بھی سوچ لیں کہ کیا وہ قومی اور 2 صوبائی اسمبلیوں کی موجودگی میں دو صوبائی اسمبلیاں توڑ کر صوبائی انتخابات کے لئے تیار ہیں؟۔پی ڈی ایم نے مذاکرات فیصلہ کیا تو مطالبات دوطرفہ ہوں گے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ خوش فہمی نکال دیں کہ ہم انتخابات سے بھاگیں گے یا رکاوٹیں کھڑی کرینگے ۔اب عمران کا جھوٹابیانیہ باقی ہے نہ نام نہاد دیانت کا افسانہ اور نہ ہی پہلے سے سہولت کار ،الیکشن ہوئے تو خم ٹھونک کر مقابلہ کیا جائیگا۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز