12:58 pm
خوشخبری۔۔۔پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں کمی۔۔۔کس کی مدد سے ایسا ہوا ۔۔۔؟جانیں

خوشخبری۔۔۔پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں کمی۔۔۔کس کی مدد سے ایسا ہوا ۔۔۔؟جانیں

12:58 pm


اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں واضح کمی، مقررہ تاریخ سے قبل
ہی 1 ارب ڈالرز کی بڑی بیرونی ادائیگی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 1 ارب ڈالرز کے سکوک بانڈز کی بڑی ادائیگی کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کو 5 دسمبر کو سکوک بانڈز کی ادائیگی کرنا تھی، جبکہ اس ادائیگی سے 3 روز قبل پیشگی اطلاع بھی دینا تھی، تاہم مرکزی بینک نے ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے 3 دن قبل ہی 1 ارب ڈالرز کے سکوک بانڈز کی ادائیگی مکمل کر دی۔سکوک بانڈز کی ادائیگی مکمل ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 1 ارب ڈالرز کی ادائیگی سے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں واضح کمی آئی ہے، اس ادائیگی سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہو گا۔جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1 ارب ڈالرز کے سکوک بانڈز کی ادائیگی سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7 ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے آ گئے، مرکزی بینک کے خالص ذخائر 6 ارب 90 کروڑ ڈالرز رہ گئے ہیں۔جبکہ واضح رہے کہ سکوک بانڈز کی یہ ادائیگی جمعہ کے روز سعودی عرب کے اہم اعلان کے بعد کی گئی۔ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کی واپسی کے معیاد میں توسیع کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ 3 ارب ڈالر کی واپسی کے معیاد میں سعودی فرمانرواں شاہ سلمان کے خصوصی حکم پر مدت میں توسیع کی گئی۔ڈیپازٹ مد ت میں توسیع سعودی عرب کی پاکستان کو فراہم کی جانے والی مدد کا تسلسل ہے۔ ڈپازٹ مدت میں توسیع کا مقصد بینک میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو بڑھانا ہے۔ڈپازٹ مدت میں توسیع کا مقصد پاکستان کی مشکل میں مدد کرنا بھی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سعودی مدد نے پاکستان کی پائیدار ترقی میں اپنا کردار ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر