02:31 pm
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے والد کااہم پیغام عمران خان تک پہنچا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے والد کااہم پیغام عمران خان تک پہنچا دیا

02:31 pm

لاہور(نیوزڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے والد کا خصوصی پیغام عمران خان کو پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق
سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہی نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور مونس کے درمیان ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق گفتگو ہوئی۔
پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے والد کا خصوصی پیغام بھی عمران خان کو پہنچایا۔ذرائع نے بتایا کہ مونس الہی نے دیگر مسائل پر عمران خان کے ساتھ مشاورت کی۔ملاقات میں عمران خان کا حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں طے پانے والے امور بھی زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور مونس کی ملاقات کے بعد فیصل چوہدری بھی ملاقات میں شریک ہوئے اور انہوں نے اسمبلی کی تحلیل سے متعلق قانونی آپشنز پربریفنگ دی۔
جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے ہرممکن اقدام کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطے بھی کیے جارہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ سینئر لیگی رہنماوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطوں کی تفصیل فراہم کی گئی۔ اجلاس میں حمزہ شہباز، رانا ثناءاللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق شریک ہوئے، عطا اللہ تارڑ، خواجہ سلمان رفیق بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطے بھی کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبطی کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

نوازشریف کی واپسی، اسمبلیاں تحلیل ، الیکشن کا انعقاد، رانا ثنااللہ نے خوشخبریاں سنادیں

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

آڈیولیکس پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہئے ، سپریم کورٹ

آڈیولیکس پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہئے ، سپریم کورٹ

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے  خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا